براڈ پٹ سے علیحدگی، انجلینا جولی کا دل پہلی بار نہیں ٹوٹ رہا ، جانئے اداکارہ کے سگے بھائی سمیت تمام لوگوں سے افیئرز کی تفصیلات

براڈ پٹ سے علیحدگی، انجلینا جولی کا دل پہلی بار نہیں ٹوٹ رہا ، جانئے اداکارہ ...
براڈ پٹ سے علیحدگی، انجلینا جولی کا دل پہلی بار نہیں ٹوٹ رہا ، جانئے اداکارہ کے سگے بھائی سمیت تمام لوگوں سے افیئرز کی تفصیلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف جوڑی ”انجلینا جولی اور براڈ پٹ “ میں شادی کے صرف 2 سال بعد ہی علیحدگی ہونے جارہی ہے لیکن انجلینا جولی کا دل پہلی بار نہیں ٹوٹ رہا بلکہ یہ ان کی تیسری طلاق ہوگی جبکہ ان کے اپنے سگے بھائی سمیت متعدد خواتین و حضرات کے ساتھ افیئرز بھی رہ چکے ہیں۔
نیوز ویب سائٹ راڈار آن لائن کے مطابق اداکارہ انجلینا جولی کی 1995 میں ” ہیکرز“ فلم کے سیٹ پر اداکار ”جونی لی ملر “ سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے ایک سال بعد 1996 میں شادی کرلی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 1999 میں اپنے اختتام کو پہنچ گئی ۔

انجلینا جولی 12 سال بعد معروف اداکار بریڈ پِٹ سے طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، وجہ بھی انتہائی شرمناک


اپنی پہلی شادی کے دوران ہی انجلینا جولی کی ماڈل ”جینی شمیزو“ سے فلم ” فوکس فائر“ کے سیٹ پر ملاقات ہوئی اور وہ ان کے عشق میں گرفتار ہوگئیں۔ انجلینا جولی نے کہا تھا ” جینی شمیزو کو دیکھتے ہی پہلے سیکنڈ میں مجھے اس سے پیار ہوگیا تھا اور اگر میری شادی نہ ہوئی ہوتی تو میں بلاتاخیر اس سے شادی کرلیتی“۔

اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے شوہر سے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کردیا


انجلینا جولی کا جینی شمیزو سے کئی سال تک ہم جنس پرستی پر مبنی معاشقہ رہا تاہم ان کے رشتے میں دراڑ اس وقت آئی جب اداکارہ اپنے ہی سگے بھائی اداکارہ جیمز ہیون کے ساتھ 2000 میں گولڈن گلوب ایوارڈ کے موقع پر بوس و کنار کرتی پائی گئیں۔ بعد ازاں انجلینا جولی نے اکیڈمی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ ”وہ اپنے بھائی کے عشق میں پاگل ہیں“۔

انجلینا جولی پر بریسٹ کینسر کا جین حملہ آور، الزائمر اور ڈمینٹیا کا بھی خدشہ


سگے بھائی کے ساتھ معاشقہ چلانے کے بعد اداکارہ نے 5 مئی 2000 کو اداکار”بلی بوب تھورمنٹن “سے شادی کرلی اور ایک بار پھر صرف تین سال بعد 27 مئی 2003 کو جوڑے میں طلاق ہوگئی۔

نوجوانی سے جان چھوٹنے پر بہت خوش ہوں ، کبھی ’وہ ‘دن دوبارہ نہیں دیکھنا چاہوں گی : انجلینا جولی


دو سال تک فراغت کے بعد اداکارہ انجلینا جولی نے اداکار براڈپٹ سے 2005 میں بننے والی فلم مسٹر اینڈ مسز سمتھ کے موقع پر راہ و رسم پروان چڑھائے ۔ لگ بھگ 10 سال تک اکٹھے رہنے کے بعد بالآخر جوڑے نے 2014 میں شادی کرلی اور صرف 2 سال بعد ہی گزشتہ دنوں 19 ستمبر کو اداکارہ نے براڈپٹ سے بھی طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

مزید :

تفریح -