ماہرہ خان امریکہ میں رنبیر کپور کے ساتھ ’رنگے ہاتھوں‘ پکڑی گئیں ایسی تصاویر منظر عام پر آ گئیں کہ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

تفریح

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی امریکی شہر نیویارک میں بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آ گئیں جہاں وہ اداکار کے ساتھ سڑک کے کنارے کھڑی تمباکو نوشی کر رہی ہیں ۔
نجی ٹی وی سماءنیوز نے ’پنک ولا ‘نامی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے کہاہے کہ رنبیر کپور اس وقت نیو یارک میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کیلئے موجودہیں جبکہ اس موقع پر ماہرہ خان کو بھی ان کے ساتھ دیکھا گیاہے اور ان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ یہ تصاویر نیویارک میں ماہرہ خان کے ہوٹل کے باہر لی گئیں ہیں اور دونوں اس ان تصاویر میں تمباکو نوشی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ماہرہ خان نے سفید رنگ کا انتہائی خوبصورت لباس پہن رکھا جبکہ رنبیر کپور بھارتی اداکار سنجے دت کی لک میں نظر آ رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات کی افواہیں بھی آئیں تھیں تاہم دونوں جانب سے اس کی تردید کر دی گئی تھی لیکن اب دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔