سونو نگم کی عقل ٹھکانے نہ آئی، صبح 5 بجے اٹھ کر گھر کی چھت پر گئے اور فجر کی اذان ریکارڈ کر لی اور پھر۔۔۔

سونو نگم کی عقل ٹھکانے نہ آئی، صبح 5 بجے اٹھ کر گھر کی چھت پر گئے اور فجر کی ...
سونو نگم کی عقل ٹھکانے نہ آئی، صبح 5 بجے اٹھ کر گھر کی چھت پر گئے اور فجر کی اذان ریکارڈ کر لی اور پھر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اذان کے بارے میں نازیبا بیان دے کر خبروں میں جگہ بنانے والے سونو نگم کی عقل شدید مخالفت کے باوجود بھی ٹھکانے نہیں آئی ہے اور وہ اپنے اس بیان کو سچ ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ واقعی ان کے گھر اذان کی آواز آتی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ جہاں سونو نگم رہتے ہیں وہاں اذان کی آواز نہیں آتی جس کے بعد ان کے ہمسائے میں رہنے والی اداکارہ شردھا داس نے بھی یہی دعویٰ کیا کہ وہاں اذان کی آواز نہیں آتی اور بس اسی چیز کو ثابت کرنے کیلئے سونو نگم نے ایسا کام کر دیا کہ یہ معاملہ ٹھنڈا ہونے سے پہلے ایک مرتبہ پھر ’گرم‘ ہو گیا ہے۔
سونو نگم اتوار کی صبح 5 بجے جاگے اور اپنے گھر کی چھت پر جا کر فجر کی اذان کی آواز کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کر لیا اور پھر اسے سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ”صبح بخیر بھارت۔“


دلچسپ امر یہ ہے کہ سونو نگم کی یہ حرکت بھارتیوں کو بھی پسند نہیں آئی اور ایک بار پھر انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا گیا ہے۔ ایک صارف نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ”مسئلہ یہ ہے کہ اب سونونگم کے کانوں پر بال نہیں رہے اور انہیں اذان کی آواز زیادہ واضح سنائی دے گی۔“

مزید :

تفریح -