فلمی دنیا کی شہرت عارضی ، اپنی توانائی مستقبل کے کردار پر لگاتا ہوں: سلمان خان

فلمی دنیا کی شہرت عارضی ، اپنی توانائی مستقبل کے کردار پر لگاتا ہوں: سلمان خان
فلمی دنیا کی شہرت عارضی ، اپنی توانائی مستقبل کے کردار پر لگاتا ہوں: سلمان خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ما نیٹر نگ ڈیسک ) بالی ووڈاداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلمی دینا کی شہرت عارضی ہے اسی لیے اپنی توانائی اپنے مستقبل کے کردار پر لگاتا ہوں۔ایک انٹرویو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلمی شہرت ہر 3 سال بعد آتی ہے اور اس میں ہر کوئی آپ کو شکست دے سکتا ہے، جب تک آپ کا کام رہتا ہے تو آپ کی شہرت بھی رہتی ہے، پیسہ بھی ملتا ہے اور آپ کو چاہنے والے لوگ بھی موجود رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھی اداکاروں کے لئے بہت مشکل پیدا کرنے جا رہا ہوں، میرا مشن ہے کہ اپنی برانڈ ”بینگ ہیومن“کو ایک منفرد مقام پر لے کر جاﺅں اور اس کے لئے سخت محنت کر رہا ہوں، اتنی محنت میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں کی۔سلمان خان نے کہا کہ میں اپنی برانڈ کو کامیابی کے اس مقام پر پہنچانا چاہتا ہوں کہ جس معیار پر پہنچنا ہر کسی کے لئے مشکل ہو یا پھر اپنے معیار کو اس قدر بلند کر لیا جائے کہ لوگ خیرات دینے کے لئے آپ پر اعتماد کریں۔ انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام اداکار اپنے خیراتی ادارے شروع کریں اور مجھے شکست دیں ۔

مزید :

تفریح -