بلیوں کی نفسیات سمجھنے والا شخص

بلیوں کی نفسیات سمجھنے والا شخص
بلیوں کی نفسیات سمجھنے والا شخص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)جانوروں کی اپنی دنیا ہوتی ہے اور ان کی حرکات و سکنات کو سمجھنا بہت مشکل کام ہے لیکن بر طانوی شہری لوئیس ڈینیر کا کہنا ہے کہ وہ بلیوں کی نفسیات کا ماہر ہے اور ان کے ساتھ بات چیت بھی کر سکتا ہے۔انیس سالہ لوئیس کا کہنا ہے کہ اس نے ساری عمر بلیوں کے ساتھ گزاری ہے اور ا ن کے رہن سہن کے گہرے مطالعے کے بعد اب وہ بلیوں کے ہر اشارے اور آواز کا مطلب سمجھتا ہے۔لوئیس نہ صرف بلیوں کو سمجھنے کا دعویدار ہے بلکہ اس کا دعوی ہے کہ وہ اپنی بات بھی بلیوں کو سمجھا سکتا ہے۔اپنی انہیں صلاحیتوں کی بنا پر مالکان کی مدد کیلئے ایک ادارہ قائم کر لیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی بلی کا موڈ ٹھیک نہ ہو تو وہ بات پر ناراض ہوئی ہوں بات نہ مانتی ہویا تنگ کرتی ہو تو وہ ان مسائل کا حل کر سکتا ہے۔لوئیس کا کہنا ہے کہ بلیاں اس قسم کے رویے کا اظہار کسی پریشانی کی وجہ سے ہی کرتی ہیںلہذا ان کے ساتھ نرمی اور محبت سے پیش آنا چاہئے انہوں نے بلیوں کو سمجھنے کیلئے کچھ مفید باتیں بھی بتائیں ۔مثلا اگر بلی کی دم سیدھی اوپر کی طرف اٹھی ہے تو وہ خوش ہے۔دم کو دائیں بائیں ہلانے کا مطلب تجسس کا اظہار ہے اور اوپر کو مڑی ہوئی دم ناراضگی کا اظہار ہے۔اسی طرح اگر بلی آہستہ آہستہ آنکھیں جھپک رہی ہو تو یہ محبت کی علامت ہے جبکہ اگر بلی آپ کا منہ سونگنے کی کوشش کر رہی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو پہچاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید :

تفریح -