کپل شرما اور سنیل گرور کے درمیان فلائٹ میں جھگڑا کیوں ہوا؟انتہائی شرمناک وجہ سامنے آ گئی

کپل شرما اور سنیل گرور کے درمیان فلائٹ میں جھگڑا کیوں ہوا؟انتہائی شرمناک وجہ ...
کپل شرما اور سنیل گرور کے درمیان فلائٹ میں جھگڑا کیوں ہوا؟انتہائی شرمناک وجہ سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی خبریں اس وقت شول میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جبکہ یہ افواہیں بھی موجودہیں کہ سنیل گروور نے شو چھوڑنے کا فیصلہ بھی کر لیاہے تاہم دونوں افراد کے درمیان جہاز میں ہونے والے جھگڑکے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ کپل شرما شو کی ٹیم آسٹریلیا میں ایک پرفارمنس ٹور کے بعد واپس آرہی تھی جب کپل شرما کا ٹیم کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے 12 گھنٹے کی فلائٹ کے دوران اتنی زیادہ شراب پی کے وہ خود پر قابو نہ رکھ سکے، اس موقع پر شو کی ٹیم نے کھانا,کھانا شروع کردیا البتہ کپل شرما کو یہ دیکھ کر کافی غصہ آیا کہ ٹیم نے ان کا انتظار نہیں کیا۔

مزیدپڑھیں:’مجھے 15 سال کی عمر میں اغوا کرکے جسم فروشی پر لگادیا گیا، اتنی سی عمر میں مجھے ایڈز جیسی بیماری ہوگئی، لیکن اب میں نے بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ میں آنے والے ان مردوں کو۔۔۔‘

فلائٹ میں موجود ایک عینی شاہد کے مطابق کپل شرما کا کہنا تھا کہ جب میں نے کھانا شروع نہیں کیا تو تم لوگوں نے کیسے لے لیا کھانا؟اس دوران کپل شرما فلائٹ میں موجود ایک خاتون سے بدتمیزی سے بات کرنے لگے، اور اسی وقت سنیل گروور نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔کپل شرما کو سنیل گروور پر اس قدر غصہ آیا کہ انہوں نے اپنا جوتا اتار کر سنیل کو مارنا شروع کردیا، انہوں نے سنیل کا گریبان بھی پکڑا اور انہیں تھپڑ بھی مارے۔کپل شرما کے اس رویے کے باعث ان کی پوری ٹیم کافی خوف زدہ ہوگئی، جس کے بعد کپل شرما نے اپنی ٹیم سے کہا 'تم لوگوں کو میں نے بنایا ہے، سب کا کیریئر ختم کردوں گا، سب کو نکال دوں گا میں'۔

مزید :

تفریح -