بھارتی عدالت نے 8اداکاروں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جار ی کر دیا ،وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

بھارتی عدالت نے 8اداکاروں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جار ی کر دیا ،وجہ ...
بھارتی عدالت نے 8اداکاروں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جار ی کر دیا ،وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست تامل ناڈو کی ایک عدالت نے ہتک عزت کیس میں پیش نہ ہونے پر 8 تامل اداکاروں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق 2009 میں ساو¿تھ انڈین اداکاروں کی تنظیم نے ایک پریس کانفرنس میں مقامی اخبار میں چھپے ایک آرٹیکل کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر ایک صحافی نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر اوٹے کی عدالت میں 8 تامل اداکاروں کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان اداکاروں کی جانب سے صرف آرٹیکل لکھنے والے صحافی نہیں بلکہ تمام صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
2011 میں عدالت نے آٹھوں اداکاروں سوریا، ستھیا راج، سراتھ کمار، سری پریا، وجے کمار، ارون وجے، وویک اور چرن کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ، اداکاروں نے مدراس ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں انہوں نے اوٹے کی عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ مانگا تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی۔ چند روز قبل کیس کی سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

مزید :

تفریح -