ایشادیول کے گھر 5 سال بعد ننھی پری کی آمد
ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیمامالنی اوراداکار دھرمیندر کی بیٹی ایشادیول بیٹی کی ماں بن گئیں۔
لاہور میں سیاستدان کے بیٹے نے سٹیج اداکارہ کے ساتھ زیادتی کے بعد ایسا وحشیانہ کام کردیا کہ آپ کے بھی ہو ش اڑ جائیں گے
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی اوردھرمیندرجیسے کامیاب اداکاروں کی بیٹی ایشادیول کا شمار بالی ووڈ کی ناکام اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ایشانے 2002 میں فلم’’ کوئی میرے دل سے پوچھے ‘‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن فلم باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی تھی تاہم ایشاکو بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ایشا نے اپنے کیرئیرمیں متعدد فلموں میں کام کیا ہے تاہم فلم دھوم اوریوواکے علاوہ وہ اور کسی فلم میں خاص کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ ان کے بارے میں یہاں تک کہا جاتا ہے کہ ہیمامالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ہونے کی وجہ سے فلمساز انہیں فلموں میں کاسٹ کرتے تھے تاہم پے درپے فلاپ فلمیں دینے کی وجہ سے انہیں کام ملنا بند ہوگیا۔فلموں میں ناکامی کے باعث ایشانے شادی کرنے میں ہی عافیت جانی اور بھارتی بزنس مین بھرت تختانی سے 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
اداکارہ نے رواں سال اپریل میں ماں بننے کا اعلان کیا تھا اور ممبئی کے ہندوجاہسپتال میں انہوں نے ایک خوبصورت سی بیٹی کو جنم دیاہے۔ ایشادیول کے گھرشادی کے 5 سال بعد یہ خوشخبری آئی ہے لہذاپورا دیول خاندان خوشی سے سرشارہے۔واضح رہے کہ ہیمامالنی اور دھرمیندر دوسری بار نانا نانی کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں اس سے قبل ان کی چھوٹی بیٹی آہانادیول کے گھربیٹے ڈیرن کی پیدائش ہوئی تھی۔