چینی صدر کی نقل کرتے ہوئے عزت گنوا بیٹھا

چینی صدر کی نقل کرتے ہوئے عزت گنوا بیٹھا
چینی صدر کی نقل کرتے ہوئے عزت گنوا بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی ایک یونیورسٹی کے سربراہ کو عظیم لیڈر بننے کا شوق پیدا ہوا تو اس نے یونیورسٹی کے طلباءکو فوجی وردیاں پہنا کر ایک کھلی کار میں کھڑے ہو کر ان کا معائنہ کیا لیکن اس واقعے کی ویڈیو اور تصاویر ملک بھر میں اس کی تضحیک کی وجہ بن گئی ہیں۔ آن ہوئی زن ہوا یونیورسٹی کے صدر نے فرسٹ کے 6000 طلباءکی فوجی ٹریننگ کے موقع پر کسی فوجی افسر کو بلانے کے بجائے خود ہی جرنیل بننے کافیصلہ کیا اور قطار در قطار کھڑے طلباءکا معائنہ کرنے کافیصلہ کیا۔
انٹرنیٹ پر جاری کی گئی تصاویر میں وہ انتہائی بھونڈے انداز میں گاڑی میں کھڑا نظر آ رہا ہے اور گاڑی کے شیشے پر ہاتھ رکھے کمزور اور سست نظر آ رہا ہے۔ ہر دیکھنے والے نے اس کی لیڈر بننے کی خواہش کا مذاق اڑایا ہے اور بعض لوگوں نے یہ تبصرہ بھی کیا ہے کہ اسے فوجی پریڈ کا معائنہ کرنے کیلئے اپنی کمر تو سیدھی کر لینی چاہئے۔
”نیٹ ایز“ نامی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ان تصاویر کو دو لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور 30 ہزار سے زائد لوگوں نے ان پر مزاحیہ تبصرے کئے ہیں۔

مزید :

تفریح -