پسینے کے بد نما داغ دور کرنے کا طریقہ

پسینے کے بد نما داغ دور کرنے کا طریقہ
پسینے کے بد نما داغ دور کرنے کا طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)پسینے کے داغوں والے کپڑوں کو کبھی گرم پانی میں نہ دھوئیں اس سے داغ نکلنے کی بجائے پکے ہو جائیں گے اگر پسینے کے داغ سفید کپڑے پر ہیں تو انہیں دھونے کے لئے کبھی کیلورین کا استعمال نہ کریں کیونکہ کیلورین بھی داغوں کو نکالنے کی بجائے انہیں پکا کرتی ہے۔مگ میں ایک چوتھائی پانی لے کر اس میں ایک بڑا چمچ میٹھا سوڈا ڈالیں اب قمیض کے داغوں والے بغل کے نیچے کے حصے کو اس میں اچھی طرح بھگو کر ٹوتھ برش سے اچھی طرح رگڑیں اور پھر ایک گھنٹہ تک ایسے ہی پڑا رہنے دیں پھر انہیں حسب معمول دھو لیں۔پانی اور سر کے کا ایک محلول بنا لیں اور دھونے سے پہلے داغوں پر چھڑکیں۔

مزید :

تفریح -