”اگر ان دونوں کے درمیان کچھ بھی ہوا تو ۔۔۔“ رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی تصاویر لیک ہونے پر رشی کپور بھی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کیساتھ بھارتیوں کو بھی دنگ کر دیا

”اگر ان دونوں کے درمیان کچھ بھی ہوا تو ۔۔۔“ رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی ...
”اگر ان دونوں کے درمیان کچھ بھی ہوا تو ۔۔۔“ رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی تصاویر لیک ہونے پر رشی کپور بھی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کیساتھ بھارتیوں کو بھی دنگ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی ادکار رنبیر کپور کی نیویارک میں لی گئی تصاویر لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے جو کسی صورت تھمنے میں نہیں آ رہا۔ ان تصاویر کے سامنے آنے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں پاکستانی شوبزنس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی فنکار ماہرہ خان کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میاں جی۔۔۔!“ لاہور میں پاک فوج کی گاڑی کے سامنے یہ نوجوان کیا نعرے لگا رہے ہیں؟ وہ کام ہو گیا جو ملک کی تاریخ میں آج تک نہ ہوا تھا،سب سے خطرناک خبر آ گئی
لیکن ان سب کے علاوہ ایک شخصیت ایسی بھی ہے جو ان تصاویر سے متعلق سوال پر شدید غصے میں آ جاتی ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ رنبیر کپور کے والد رشی کپور ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے ”ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق انہوں نے اس معاملے پر رشی کپور سے رابطہ کی کوشش کی تو انہوں نے جوابی ایس ایم ایس میں کہا کہ ”میں نے بھی وہ تصاویر دیکھی ہیں اور مجھے ان کی کوئی فکر نہیں ہے، لہٰذا مہربانی کریں اور مجھے اس سب سے باہر رکھیں۔“

رپورٹ کے مطابق کچھ ہی دیر بعد انہوں نے ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ”میں نے انہیں صرف ٹوئٹر پر دیکھا ہے، انسٹاگرام اور فیس بک پر نہیں دیکھا کیونکہ میں صرف ٹوئٹر استعمال کرتا ہوں۔ ایسا نہیں کہ میں نے یہ تصاویر پہلے بھی دیکھی ہیں اور میں اس بارے کچھ جانتا ہوں۔
آپ جانتے ہیں، رنبیر ایک جوان لڑکا ہے، وہ کنوارہ ہے اور جس کیساتھ چاہے ملاقات کر سکتا ہے اور اگر لوگ ان کی ذاتی زندگی پر ’حملہ آور‘ ہونے جا رہے ہیں تو پھر ایسا نہیں ہوا ہے۔ اور میں اس معاملے پر کچھ بھی نہیں کہہ سکتا کیونکہ وہ جوان آدمی ہے اور کسی بھی لڑکی سے ملنے کی آزادی رکھتا ہے۔“
انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ لوگ اس کا بتنگڑ کیوں بنا رہے ہیں اور اس حقیقت پر رو رہے ہیں کہ دونوں ایک جگہ کھڑے تمباکونوشی میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا ”ہم یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ اس تصویر سے بھی آگے کچھ ہے؟ ہو سکتا ہے کہ ان کی ملاقات باہر ہی ہوئی ہو۔ وہ ضرور کسی ایسے ریسٹورنٹ وغیرہ میں ہوں گے جہاں تمباکو نوشی کی اجازت نہیں ہو گی، اس لئے وہ باہر سگریٹ پی رہے ہیں۔
امریکہ میں تمباکو نوشی کے حوالے سے بہت سخت قوانین ہیںاور وہ عوامی مقامات پر اس کی اجازت نہیں دیتے۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ میں اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں جانتا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ہم نے یاسر کو کہہ دیا تھا کہ۔۔۔ “ یاسر شاہ ٹیسٹ دینے آئے تو انضمام الحق نے انہیں کیا کہا؟ جان کر آپ وہ شخص ڈھونڈیں گے جس نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کا مشورہ دیا تھا
رشی کپور کو دونوں کی ملاقاتوں کیلئے ”ڈیٹنگ“ کے لفظ کا استعمال بھی برا لگ رہا ہے جن کا کہنا ہے کہ ”اگر ان دونوں کا آپس میں تعلق ہے اور یہ ایک دوسرے کیساتھ ملاقاتیں کرتے ہیں تو کیا ممبئی میں لوگوں کو اس کے بارے میں معلوم نہیں ہو گا؟ اگر وہ نیویارک میں اس وقت ملے جب رنبیر فلم کی شوٹنگ کیلئے وہاں موجود تھے تو کیا ہمیں اب یہ معلوم نہیں ہو گیا؟ کیا ہمارے پاس یہاں ممبئی میں لی گئی کوئی نئی تصاویر نہیں؟ اس لئے یہ افواہیں صرف بکواس ہیں۔“

مزید :

تفریح -