اپنی فلموں میں اپنی عمر کے حساب سے ہی کردار ادا کروں گا:سنجے دت
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ میں” بھومی“ سے تین سال بعد واپسی کرنے والے سنجوبابا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلموں میں اپنی عمرکے حساب سے ہی کردار اداکروں گا،جیل میںاپنی عمر بڑھتی دیکھی ہے، اب میں درختوں کے ارد گرد ڈانس نہیں کرسکتا اور نہ ہی کالج کا طالب علم بن سکتا ہوں۔
ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،شہری فی کلو کی قیمت سن کر ٹماٹر کی طرح لال ہونے گلے
واضح رہے فلم ’بھومی‘ گزشتہ روز سینما گھروں میں پیش کردی گئی جسے ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے،جس میں انہوں نے اداکارہ ادیتی راو حیدری کے والد کا کردار ادا کیا۔
اس وقت سنجے دت شیر،ہمشکل پگھل گیا،پدامواتی،کوچی ،کوچی ہوتا ہے،شدت اور منابھائی کے تیسرے سیکوئیل میں مصروف ہیں۔