انسٹا گرام پر بھی پریانکا اور دیپکا کی حکمرانی

انسٹا گرام پر بھی پریانکا اور دیپکا کی حکمرانی
 انسٹا گرام پر بھی پریانکا اور دیپکا کی حکمرانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ میں یہ کہا جاتا رہا ہے کہ یہاں مردوں کی اجارہ داری ہے، ان کے نام پر فلمیں بنتی ہیں انھیں پیسے زیادہ ملتے ہیں۔مجموعی طور پر سوشل میڈیا پر بھی اسی طرح کے رجحانات نظر آتے رہے ہیں لیکن انسٹا گرام ایک ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں اداکارہ دیپکا پاڈوکون اور پرینکا چوپڑہ نے اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رکھے ہیں۔بالی وڈ کی دونوں اداکاراوں کے فالوورز کی تعداد انسٹا گرام پر ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور دونوں ہی انڈیا کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات ہیں۔پرینکا نے انسٹا گرام پر ایک کروڑ فالوورز ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’انسٹا گرام پر اپنی دس ملین والی فیملی کی شکرگزار ہوں۔ ڈھیر ساری محبتیں اور احسان مندی۔

‘ان دونوں کے مقابلے میں دور دور تک کوئی دوسرا نہیں۔ سلمان خان ابھی57 لاکھ پر ہیں تو ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے اداکار امیتابھ بچن 20 لاکھ پر ہیںہاں تک کہ انڈیا میں ٹوئٹر اور فیس بک پر سب سے زیادہ مقبول شخصیت وزیر اعظم نریندر مودی بھی ان سے بہت پیچھے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد ابھی تک صرف 37 لاکھ ہے جب کہ شاہ رخ خان کے 31 لاکھ فالوورز ہیں۔خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں بالی وڈ کی ان دونوں اداکاراوں میں سخت مقابلہ نظر آیا ہے اور اب یہ مقابلہ بالی وڈ سے نکل کر ہالی وڈ تک پہنچ چکا ہے۔تاہم ابھی تک دیپکا پاڈوکون ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام سب پر پرینکا سے آگے ہیں لیکن گلوکاری کے معاملے میں بازی پرینکا کے ہاتھوں میں ہے۔

انھوں نے حال ہی میں ہالی وڈ اداکارہ جوڈی فوسٹر کے ساتھ برٹنی سپیئرز کے ایک گیت کے دو مختلف ورڑن انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیے جنھیں بہت پسند کیا جا رہا ہےوانٹیکو‘ کی کامیابی کے بعد جہاں پرینکا چوپڑہ نے ہالی وڈ میں باضابطہ قدم رکھا وہیں دیپکا پاڈوکون نے بھی ہالی وڈ میں فلم ’تھری ایکس: دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ سے اپنی موجودگی درج کرانے کی کوشش کی ہے۔اطلاعات کے مطابق پرینکا نے حال میں اپنی پبلک ریلیشن ٹیم بھی تبدیل کی ہے۔اگر دیپکا کو رواں سال بہترین اداکارہ کے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے تو وہیں پرینکا کو ’کوانٹیکو‘ کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ اور ’باجی راو¿ مستانی‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ کے انعامات ملے ہیں۔

مزید :

تفریح -