کترینہ کیف محبت پانے کے لیے کیرئیر تک قربان کرنے کو تیار تھیں، رنبیر کیلئے کئی فلمیں بھی چھوڑیں:بھارتی میڈیا
ممبئی(نیوز ڈیسک)ایک بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف اپنی محبت کو پانے کے لیے کیرئیر تک قربان کرنے کو تیار تھیں۔انہوں نے رنبیرکی خاطر فلمیں بھی سائن کرنا چھوڑدی تھیں اورجلد ازجلد ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنا بھی چاہتی تھیں ۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکاراپنی آنے والی فلم “جگا جاسوس” کی پروموشن سے قبل ہی اداکارہ کے ساتھ سارے غلط فہمیوں کو دورکرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی نئی فلم پران کی سابق دوستی کا کوئی اثرنہ ہو۔دوسری جانب کترینہ کیف کے ساتھ علیحدگی اورفلموں میں لگاتار ناکامی کے بعد اداکاررنبیر کپور نے بھی اپنی زندگی کے کچھ پہلووں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارنے سب سے پہلے شراب سے دوری اور سگریٹ نوشی کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے. رنبیرکپور نے اپنے گھر میں دیر رات تک ہونے والی پارٹیوں کا بھی اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ڈول کترینہ کیف اوررنبیرکپورکی علیحدگی کے بعد متعدد خبریں سامنے آئیں جہاں کبھی ان کی جانب سے اپنا رشتہ ختم ہونے کا برملا اظہاربھی کیا گیا جب کہ کبھی اس بات کونظر انداز بھی کیا گیا تھا اورکبھی دونوں کی طرف سے اپنا رشتہ ختم ہونے پر افسوس کیا گیا۔