بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جسے اس کے گھر میں ’آلو کچالو‘ کہا جاتا ہے، جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جسے اس کے گھر میں ’آلو کچالو‘ کہا جاتا ہے، جان کر آپ ...
بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جسے اس کے گھر میں ’آلو کچالو‘ کہا جاتا ہے، جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لگ بھگ ہر شخص کو ہی گھر اور دوستوں میں ایک عرفیت سے جانا جاتا ہے جو اس کی پہچان بن جاتی ہے۔ ایسے ہی بالی ووڈ ستاروں کو بھی ان کے قریبی حلقوں میں انتہائی دلچسپ ناموں سے جانا جاتا ہے جن میں سے بعض کے نام مداحوں کی دلچسپی کیلئے پیش کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹاروں کے معروف نام بے بو ، سلو ، ایس آر کے، لالو ، چی چی ، ڈوگو سے تو پہلے ہی ان کے مداح واقف ہیں مگر بالی ووڈ کے کچھ اداکاروں کے نام انتہائی دلچسپ اور مزاحیہ بھی ہیں۔ ان میں سب سے پہلے معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام آتا ہے ، انہیں آلو کچالو، بٹاٹا واڈا، آلو بھالو ، اور ان کی بہنوں کی طرف سے انہیں آلوز کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

بھاگیہ شری کے بیٹے کا سونل چوہان سے معاشقہ منظر عام پر آگیا
کنگنا رناوت کو انہیں ان کی دلیری کے باعث’ارشاد ‘ کہہ کر پکار ا جاتاہے جبکہ سابق مس ورلڈ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریا رائے کو ’ گلو‘، چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو ’کپور خاندان میں بابو اور ان کی والدہ انہیں پیار سے کپڑوں کے معروف برینڈ’ریمنڈ ‘ کے نام سے جبکہ ان کے دادا راج کپور انہیں ’ گونگلو‘ جیسے مزاحیہ نام سے پکارتے تھے ۔

چندن پربھارکر کی دی کپل شرما شو میں واپسی، پروگرام کی ڈوبتی کشتی کو سہارا مل گیا
عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ ہیروئن ‘ پریانکا چوپڑا ’ ممی ‘ کرن جوہر کو’ کے جو‘ جبکہ انکا پیار سے لیا جانے والا نام جو ’ کٹو بٹو ‘ہے پر اکثر لوگ مسکراتے رہتے ہیں ، سونم کپورکو ان کے لمبے قد کے باعث خاندان میں ’گریفی‘نام سے جانا جاتا ہے ،شردھا کپور ’چرکوٹ‘انوشکا شرما کو’ نوشی ‘بپاشا باسو کو’ بونی ‘جیسے ناموں سے پکار ا جاتا ہے ۔

مزید :

تفریح -