بیٹی کا نکاح نہیں ہوا، اداکارہ میرا کے والد نے بطور گواہ بیان قلمبند کرادیا

بیٹی کا نکاح نہیں ہوا، اداکارہ میرا کے والد نے بطور گواہ بیان قلمبند کرادیا
بیٹی کا نکاح نہیں ہوا، اداکارہ میرا کے والد نے بطور گواہ بیان قلمبند کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)مقامی عدالت میں ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس دوران اداکارہ میرا کے والد نے اپنی بیٹی کے نکاح کے متعلق اپنا بیان قلمبند کروا یا۔ فیملی جج بابرندیم نے ادکارہ میرا کے نکاح کیس کی سماعت کی تو میرا کے والد نے بطور گواہ اپنا بیان قلمبند کروایا جس میں کہا گیا کہ میری بیٹی کا کسی عتیق الرحمان سے نکاح یا شادی نہیں ہوئی۔میرا میری اجازت کے بغیر نکاح نہیں کرسکتی۔ عتیق الرحمان نامی شخص جھوٹ پر مبنی کاغذات دکھا کر عدالت کا وقت ضائع کر رہا ہے عدالت نے میرا کے والد کی شہادت قلمبند کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو روز کے لیے ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر وکلاءکو اداکارہ میرا کے باپ کے بیان پر بحث کے لیے طلب کرلیا۔

مزید :

تفریح -