فلم ’پدماوتی‘ نے پہلی ’بلی‘ لے لی، کون شخص مارا گیا اور اس کی لاش کہاں سے ملی؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ دیپکا پڈوکون باہر نکلنے سے ہی گھبرانے لگیں گی

فلم ’پدماوتی‘ نے پہلی ’بلی‘ لے لی، کون شخص مارا گیا اور اس کی لاش کہاں سے ...
فلم ’پدماوتی‘ نے پہلی ’بلی‘ لے لی، کون شخص مارا گیا اور اس کی لاش کہاں سے ملی؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ دیپکا پڈوکون باہر نکلنے سے ہی گھبرانے لگیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فلم ’پدماوتی‘ کی مخالفت میں ہونے والے احتجاج ”خونی“ احتجاج میں تبدیل ہو گئے ہیں اور فلم نے ایک شخص کی ”بلی“ لے لی ہے۔ یہ لاش برٹش بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (بی بی ایف سی) کی جانب سے یکم دسمبر کو برطانیہ میں فلم ریلیز کرنے کی اجازت ملنے کے ایک روز بعد ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کامران اکمل نے باﺅلرز پر ”لاٹھی چارج“ کر دیا، 12 چھکے اور 14 چوکے مار کر صرف 71 گیندوں پر کتنے رنز بنائے؟ جان کر آپ واقعی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے 
بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح بھارتی ریاست جے پور کے مشہور ’نہر گڑھ‘ قلعے پر ایک شخص کی پھندہ لگی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی جبکہ اس کے قریب پتھروں پر دھمکی آمیز تحاریر درج تھیں۔ ایک پتھر پر لکھا تھا ”ہم صرف پتلے نہیں جلاتے بلکہ انسان کو لٹکادیتے ہیں۔“ اس تحریر کے نیچے ’پدماوتی‘ لکھا ہوا تھا۔ دوسرے پتھر پر لکھی تحریر کچھ یوں تھی کہ ”لٹیرے نہیں اللہ کے بندے ہیں ہم۔۔۔ ایک ایک دس پر بھاری ہیں۔ چیتن تانترک مر گیا۔ پدماوتی“
لاش قلعے پر تقریباً 200 میٹر کی اونچائی پر لٹکی ہوئی پائی گئی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت 40 سالہ چیتن سینی کے نام سے ہوئی ہے جو جے پور کا رہائشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”ہاں مجھے بھی ہراساں کیا گیا تھا جب۔۔۔“ محمد حفیظ نے اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا 
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور پتہ لگانے کی کوشش میں مصروف ہے کہ یہ واقعی قتل ہے یا پھر مذکورہ شخص نے خودکشی کی۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ یہ قتل ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے اور تحقیق کاروں کو بھٹکانے کیلئے اسے ’پدماوتی‘ کیساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

اس قتل کا شک ’پدماوتی‘کی سب سے زیادہ مخالفت کرنے اور دپیکا کی ناک کاٹنے کی دھمکی دینے والی انتہا پسندوں کی جماعت راجپوت کرنی سینا ‘پر کیا جارہا ہے تاہم کرنی سینا کے سربراہ مہی پال سنگھ مکرانا نے واقعے سے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرہ کرنے اور اپنا غصہ دکھانے کا یہ طریقہ بالکل بھی صحیح نہیں ہے۔
واضح رہے کہ 190 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ’پدماوتی‘ کی کہانی چتوڑ کی رانی پدماوتی کے گرد گھومتی ہے۔ بھارتی ہندو انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کیلئے باعث عزت رانی پدماوتی کی کردار کشی کی گئی ہے لہٰذا وہ کسی بھی صورت میں فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔


ہندو انتہا پسندوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم ریلیز کی گئی تو فلم کی ہیروئن دیپکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کا سر اور اداکار رنویر سنگھ کی ٹانگیں کاٹ دیں گے جبکہ کچھ لوگوں نے شوٹنگ کے وقت فلم کا سیٹ جلانے کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی پر تشدد بھی کیا تھا۔

مزید :

تفریح -