ترکی میں بھی پاکستانی ڈرامے دکھائے جانے لگے
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے ٹی وی ڈراموں کی بیرون ملک کے حوالے سے یہ خبر خوشگوار علامت ہوگی کہ اب ترکی میں پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو ڈب کرکے آن ایئر کیا جارہا ہے اور وہ وہاں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔ ان ڈراموں میں ”زندگی گلزار ہے“ اور ”آہستہ آہستہ“ شامل ہیں۔ ان ڈراموں کو ترکی کے عوام بڑے ذوق و شوق سے دیکھ رہے ہیںاور استنبول میں ان ڈراموں کے ہورڈنگز لگائے گئے ہیں جن میں فواد خان، صنم سعید، عدنان صدیقی، ماورا حسین شامل ہیں۔ علاوہ ازین بھارتی عوام جو ایک طویل عرصے سے پاکستانی ڈرامے دیکھنے کے لئے بے چین تھے اب ان کی آرزو بھی پوری ہوگئی ہے اور اب ”زندگی چینل“ پاکستانی ڈرامے ٹیلی کاسٹ کررہا ہے۔