انجلینا جولی کا خونی رومانس ،سابق شوہر نے شخصیت کے مخفی پہلو سے پردہ اٹھا دیا

انجلینا جولی کا خونی رومانس ،سابق شوہر نے شخصیت کے مخفی پہلو سے پردہ اٹھا دیا
انجلینا جولی کا خونی رومانس ،سابق شوہر نے شخصیت کے مخفی پہلو سے پردہ اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) انجلینا جولی کا شمار دنیا کی حسین ترین اور مقبول ترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے اور شاید آپ کو یاد ہو کہ جب وہ اقوام متحدہ کی نمائندہ بن کر پاکستان آئیں تو ہمارے بڑے بڑے سیاسی رہنما اس کی قربت کیلئے بے قرار ہورہے تھے۔ شاید انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس خوبرو اداکارہ کے اظہار محبت میں استرا اور خون بنیادی جزو ہیں۔ یہ حیرت انگیز انکشاف انجلینا کے سابق شوہر بلی باب نے کیا ہے۔ بلی اور انجلینا سن 2000ءمیں ایک مختصر معاشقے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور یہ تعلق 2003ءتک قائم رہا۔ بلی کا کہنا ہے کہ انجلینا اصل میں ایک خطرناک حسینہ ہے اور اس کے ساتھ محبت کسی کمزور دل آدمی کا کام نہیں۔ اس نے بتایا کہ ایک دن وہ بازار سے دو لاکٹ خرید لائی جن میں شیشے کی دو چھوٹی چھوٹی ڈبیاں لگی تھیں۔ عام طور پر لوگ ان ڈبیوں میں اپنے کسی عزیز شخص کی تصویر یا کوئی یادگار چیز ڈال کر گلے میں پہنتے ہیں لیکن انجلینا کا کہنا تھا کہ وہ اظہار محبت کے دوران اپنی انگلیاں استرے یا بلیڈ سے کاٹ کر اپنا خون ان ڈبیوں میں ڈالیں گے اور پھر انہیں گلے میں پہن لیں گے۔ بلی کے مطابق یہ واحد واقعہ نہیں تھا کہ اس نازک اندام حسینہ نے اظہار محبت اور رومانس کا یہ طریقہ اپنایا بلکہ اس پر ایسی کیفیت اکثر طاری ہوتی رہتی تھی۔

مزید :

تفریح -