پاکستانی فنکاروں پر پابندی غنڈہ گردی ہے: اداکارہ پوجا بھٹ
ممبئی(آئی این پی)بھارت میں انتہاپسندوں کاراج ہے لیکن کچھ بھارتی فنکار نتائج کی پرواہ کئے بغیرپاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول رہے ہیں۔بالی و وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی غنڈہ گردی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر صاف کہا کہ پاکستانی اداکاروں پر پابندی کسی صورت بھی قوم پرستی نہیں ،یہ توسیدھی سیدھی زمانہ طالب علمی میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے۔
ہدایت کارہ زویا اختر بھی سمجھتی ہیں کہ فلم اور فلم سازوں کو ٹارگٹ کیا جانا بدقسمتی ہے ،بالی و وڈ ڈائر یکٹر ایان مکر جی کا کہنا ہے کہ اداکار رنبیر کپور فلم کی ریلیز سے متعلق سخت ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں۔ اداکار ابھے دیول کہتے ہیں کہ بھارتی سرکار صرف شہرت کےلئے شور مچا رہی ہے۔ دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر بھی پاکستانی اداکاروں والی فلموں کی ریلیز پر پابندی پراپنی حکومت پربرس پڑے۔