پاکستانی نژاد کامیڈین کمیل نانجیانی مشہور امریکی ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے

پاکستانی نژاد کامیڈین کمیل نانجیانی مشہور امریکی ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے
پاکستانی نژاد کامیڈین کمیل نانجیانی مشہور امریکی ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین اداکار کمیل نانجیانی ، اسرائیلی نژاد اداکارہ کے ہمراہ پہلی بارامریکا کے معروف ٹی وی چینل نیشنل براڈ کاسٹنگ کمپنی (این بی سی) کے شہرہ آفاق شو ”سییٹر ڈے نائٹ لائیو“ کی میزبانی کریں گے۔

لاہور چیمبر کے انتخابات میں پیاف فاؤنڈرز الائنس نے کلین سویپ کر لیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمیل نانجیانی پہلی بار گزشتہ تین دہائیوں سے چلنے والے این بی سی کے کامیڈی شو ’سیٹرڈے نائٹ لائیو‘ کی میزبانی کریں گے۔کمیل نانجیانی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے، کراچی گرامر اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ 18 برس کی عمر میں امریکا منتقل ہوئے۔ وہ امریکا کے معروف کامیڈین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں،کمیل نانجیانی اب تک متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، ویڈیو گیمز اور ویب سائٹ سیریز میں کام کر چکے ہیں، انہیں سب سے زیادہ شہرت ایچ بی او ٹی وی کے کامیڈی سیریل ڈرامہ سے ملی ،پہلی بار پاکستانی اداکار و اسرائیلی نژاد اداکارہ شو کی میزبانی کریں گی، کمیل نانجیانی ’سیٹرڈے نائٹ لائیو‘ شو کی میزبانی آئندہ ماہ 14 اکتوبر کو کریں گے۔
واضح رہے کمیل نانجیانی نے رواں برس امریکا کا کامیڈی اسٹار آف دی ایئر ایوارڈ بھی جیتا تھا، انہیں یہ ایوارڈ ان کی رواں برس آنے والی اپنی بائیوگرافی فلم ’دی بگ سِک‘ پر دیا گیا۔

مزید :

تفریح -