صبا قمر کا اصل نام صباحت قمر ہے، ابتدائی تربیت نانی نے کی
لاہور (ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ صبا قمر آج کل مقبولیت کے بام عروج پر ہیں۔ ان کا تعلق گوجرانوالہ کی مقبول فیملی سے ہے، 5 اپریل 1984ءکو پیدا ہوئی۔ ابھی کمسن تھیں کہ والد کا انتقال ہوگیا اور نانی نے اس کی تربیت کی تب اس کی فیملی گوجرانوالہ سے کرچی شفٹ ہوگئی۔ صبا قمر کا اصل نام صباحت قمر تھا مگر جب شوبز کی دنیا میں آئیں تو نام صبا قمر رکھ لیا۔ ورسٹائل اداکارہ ہونے کے بعد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں خاصی پذیرائی ہوئی۔ بھارتی ایکٹرسوں سے مشابہت ہونے کے بعد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں خاصی جگہ بنالی، دلوں کو چھولینے والی اداکاری کے باعث بہت کم عرصہ میں اپنے بہت سے پرستار بنالئے ہیں۔
سلمان خان نے نئی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں ایک اور ننھے اداکار کو متعارف کرادیا