کتے انسانوں کے برابر آگئے، ڈاکٹر نے دعویٰ کردیا

کتے انسانوں کے برابر آگئے، ڈاکٹر نے دعویٰ کردیا
کتے انسانوں کے برابر آگئے، ڈاکٹر نے دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (نیوز ڈیسک) ایک امریکی سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ کتوں کا دماغ بھی بالکل انسانوں کی طرح کام کرتا ہے اور انسان اپنے کتوں سے جو کہتے ہیں کتے اس کا مطلب بھی خوب سمجھتے ہیں، ریاست جارجیا کی ایمری یونیورسٹی کے سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر گریگ برنز نے کتوں پر تحقیق کیلئے ان کا ٹریننگ پروگرام شروع کیا اور اس کے بعد ان کے دماغ کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب کتوں کو ان کے ساتھی کتوں کی خوشبو سنگھائی گئی تو ان کے دماغ کے مخصوص حصے متحرک ہوگئے، کتوں کے دماغ کا یہ عمل بالکل ایسا ہی ہے جیسے انسانوں مین اپنے ساتھیوں کو دیکھنے پر دماغ کے مخصوص حصے متحرک ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی ثابت کیا کہ کتوں کو سیڑھیان چڑھنے اترنے، تنگ جگہوں میں داخل ہونے، بند جگہوں میں ٹھہرنے جیسے افعال کی تربیت دی جاسکتی ہے اور کتے ان افعال کو اپنی ذہانت استعمال کرتے ہوئے سیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتیجہ میں سونگھ کر مشکوک اشیاءتلاش کرنے والے، مجرموں کو ڈھونڈنے والے اور پولیس اور فوج کیلئے خدمات سرانجام دے سکنے والے کتوں کی بہتر تیاری اور فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

مزید :

تفریح -