برطانوی موجد نے فرانس کے لئے بدبو دار تحفہ تیار کرلیا

برطانوی موجد نے فرانس کے لئے بدبو دار تحفہ تیار کرلیا
برطانوی موجد نے فرانس کے لئے بدبو دار تحفہ تیار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) ایک وقت تھا کہ برطانیہ اور فرانس ایک دوسرے کے بدترین دشمن تھے۔ آج وقت بہت بدل چکا ہے اور یہ ممالک اچھے دوست بن چکے ہیں مگر تلخ ماضی کو ہلکے پھلکے انداز میں یاد کرنے کی روایت اب بھی باقی ہے، لیکن ایک برطانوی شخص نے فرانس کے خلاف اپنی بھڑاس نکالنے کیلئے ایک بہت منفرد اور دلچسپ طریقہ نکالا ہے۔ کولن فرز نامی انگلینڈ کے شہری نے ایک ایسی جہازی سائز مشین بنالی ہے جو فرانس کی طرف منہ کر کے ایسی آوازیں نکالے گی جن کو سن کر بالکل یوں محسوس ہوگا کہ گویا کوئی انسان ہوا خارج کررہا ہے۔ فرز نے اس مشین میں ایک جیٹ انجن کا استعمال کیا ہے جو بہت بلند آواز میں مطلوبہ آواز پیدا کرے گا۔ اس مشین کو مصنوعی طور پر بنائے گئے دیوقامت کولہوں کے درمیان نصب کیا جائے گا تاکہ دور سے دیکھنے پر ایسا نظر آئے کہ کوئی دیوہیکل انسان اپنے کولہے برہنہ کرکے ہوا خارج کررہا ہے۔ فرز کا عزم ہے کہ اس مشین کو جولائی کے آخر میں فرانس کی سرحد کے قریب نصب کردیا جائے تاکہ 21 میل کی دوری پر واقع فرانسیسیوں کو انگلینڈ کی طرف سے ہوا خارج ہونے کی آواز سنائی دے۔ واضح رہے کہ اس مشین سے آواز کے ساتھ شعلے بھی نکلیں گے تاکہ فرانسیسیوں پر زیادہ سے زیادہ بیہودہ اثرات مرتب کئے جاسکیں۔

مزید :

تفریح -