شاہ رخ خان کو بالی ووڈ میں 25 سال بیت گئے

شاہ رخ خان کو بالی ووڈ میں 25 سال بیت گئے
شاہ رخ خان کو بالی ووڈ میں 25 سال بیت گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)بالی ووڈ کے بادشاہ ،شاہ رخ خان فلمی انڈسٹری میں 25 سال پورے ہونے پر مداحوں کو پیغام جار ی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے برداشت کرنے کے لئے شکریہ.
بالی ووڈ کے بادشاہ نے 90کی دہائی میں ’دیوانہ ‘فلم سے کیریئر کا آغاز کیا اور ہندی فلم انڈسٹری میں انہیں 25 سال پورے ہو گئے ہیں۔شاہ رخ نے اپنے کیریئر کا آغاز 'فوجی اور 'سرکس جیسے کئی ٹی وی سیریلز کے ساتھ تھاتاہم انہیں بالی ووڈ میں پہلا موقع 1992 میں 'دیوانہ فلم سے ملا۔ انہوں نے اس کے بعد ڈر ،' بازی گر 'اور انجام 'جیسی فلموں میں کھلنائک کا کردار بھی ادا کیا۔اس کے بعد انہوں نے دلوالے دلہنیا لے جائیں گے ، 'دل تو پاگل ہے، 'کچھ کچھ ہوتا ہے ، محبتیں اورکبھی خوشی کبھی غم جیسی کامیاب فلموں سے اپنی ایک رومانٹک اداکار کے طور پر پہچان بنا ئی اور بالی ووڈ میں اپنا اثر قائم کیا۔شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر لکھا کہ آج جلدی سونے چلا گیا، اس ہفتہ کافی مصروف رہا، صبح اٹھا اور پھر مجھے احساس ہوا کہ آج میں بڑے پردے پر 25 سال پراناہو گیا ہوں، اس موقع کو کل آپ سب کے ساتھ منائیں گے، مجھے برداشت کرنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

مزید :

تفریح -