انیل کپور،سونم کپوراور ہرش وردھن کپور ایک ہی فلم میں کاسٹ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کپور خاندان ویسے تو بالی ووڈ میں راج کر ہی رہا ہے ،مگر ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ کسی بھی کپور فیملی کے افراد مشترکہ طور پر ایک ہی فلم میں کاسٹ ہونے جارہے ہیں ۔
ہائی کورٹ نے صحافیوں کے خلاف جعلی اور بے بنیاد خبریں شائع کرنے والے کراچی کے اخبار نویس محمد طاہر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
بولی وڈ اداکار انیل کپور آنے والی بائیوگرافی فلم ’ ابھنوا بندرا‘ میں اپنے بیٹے ہرش وردھن کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے ،لیکن اب یہ خبریں گردش میں ہیں کہ سونم کپور بھی اس فلم میں ان کی بیٹی کا کردار کریں گی۔’’ابھنوا بندرا‘‘ بھارت کے بزنس مین اور اولمپک چیمپیئن ہیں، جن کی زندگی پر راکیش اوم پرکاش فلم بنانے جا رہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز2018سے ہورہا ہے ۔
شیلی چوپڑا اس فلم کو 2016 سے بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، اس فلم کے لیے پہلے سنجے دت کو والد کے کردار کے لیے کاسٹ کیے جانے کی چہ مگوئیاں تھیں، اور اسی فلم کے ذریعے ہی سنجو بابا کو جیل کی قید کے بعد بولی وڈ میں انٹری دینی تھی۔