بالی ووڈ کی وہ اداکارائیں جو شادی سے قبل ہی حاملہ ہو گئیں اور پھر ۔۔۔
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مغربی ممالک میں شادی سے قبل تعلقات اور ماں بننے کا رجحان بڑھتا جار ہاہے جس کے اثرات مشرقی ممالک پر بھی اثر انداز ہوتا نظر آ رہاہے ،جہاں فلمیں دوسرے ممالک کے کلچر کو دکھانے میں مدد فراہم کرتی ہیں وہیں اس کے ساتھ کچھ منفی چیزیں بھی فروغ پاتی ہیں ۔بالی ووڈ میں کچھ ایسی اداکارائیں بھی ہیں جو کہ شادی سے قبل حاملہ ہو گئیں اور ان میں سے کچھ نے تو اس بات کا اقرار کر لیا لیکن کچھ نے اس سے انکار کر دیا ۔
کونکونا سین شرما اور ان کے ساتھی اداکار رنویر شورے کے آپس میں تعلقات کی خبریں ایک دم میڈیا میں آ گئیں اور 2010میں اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں سامنے آئیں اور دونوں نے شادی کر لی ۔دونوں کے گھر بیٹے نے جنم لیا جس کا نا م انہون نے ہارون رکھا بعد ازاں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی ۔
م
اضی کی انتہائی معروف اداکارہ سری دیوی وہ واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے شادی سے قبل عوامی سطح پر حاملہ ہونے کا اعتراف کیا تھا اور بونی کپور کے ساتھ تعلقات کا بھی اعتراف کیا تھا جس وقت بونی کپور شادی شدہ تھے ۔تاہم جس وقت سری دیوی سات مہینے کی حاملہ تھیں اس وقت ان کی شادی بونی کپور کے ساتھ ہو گئی تھی ۔
کمال حسن اور ساریکا کے درمیان تعلقات کی خبریں اس وقت گرم ہوئیں جب انہوں نے اکھٹے رہنا شروع کر دیا ،ساریکا نے اپنی بیٹی کو شروتی کو جنم دیا اور اس وقت کمال حسن شادی شدہ تھے تاہم جب ان کے گھر دوسری بیٹی پیدا ہوئی تو پھر انہوں نے شادی کر لی ۔
بھارتی اداکارہ امریتا اروڑا اور ان کے کاروباری شخصیت شکیل لداک کے ساتھ تعلقات کی کوئی خبر نہیں تھی لیکن اچانک دونوں کی شادی کی خبر نے پورے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی اور شادی کے کچھ ہی دنوں کے بعد امریتا کے حاملہ ہونے کی خبر آ گئی ۔
معروف بھارتی اداکارہ سیلینا جیٹلی نے اپنے بوائے فرینڈ سے جولائی 2011میں شادی کر لی تھی اور اگلے سال مارچ میں انہوں نے جڑواں بچوں کو جنم دیا تاہم انہوں نے شادی سے قبل حاملہ ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کی تاہم یہ افواہیں بھی گردش کرتی رہیں کہ دونوں کی شادی حاملہ ہونے کی صورت میں عمل میں آئی ۔
اکشے کمار اور ٹوینکل کھنہ اس وقت بالی ووڈ کے انتہائی خوش رہنے والی جوڑی ہے ،تاہم ان کے بارے میں شادی سے قبل خبر آئی تھی کہ ٹوینکل کھنہ ماں بننے والی ہیں تاہم اس پر ان کی جانب سے کوئی مزید رد عمل سامنے نہیں آ سکا ۔
ماہیما چوہدری اور بوبی مکھرجی کے درمیان 2006میں تعلقات کی خبریں آئیں لیکن ان کی اچانک شادی اور حاملہ ہونے کی خبروں نے ہر طرف ہلچل مچا دی ۔ماہیما چوہدری نے پردیس فلم میں انتہائی شاندار اداکاری کے باعث ایک بڑا فین کلب بنا لیا تھا لیکن وہ اچانک ہی سکرین سے غائب ہو گئیں ۔