بالی ووڈفلم’’ پدماوتی ‘‘میں دیپیکا پڈوکون کو ہیروئن کاسٹ کرنے پر ہنگامہ برپا ،عوام نے آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ فلم’’ پدما وتی ‘‘میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکاپڈوکون کو ہیروئن کاسٹ کرنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا، عوام نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔
بھارت ،فیکٹری میں آگ لگنے سے 8افراد ہلاک ،25 زخمی
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی تاریخی واقعات پر فلمیں بنانے کے حوالے سے مشہور ہیں تاہم ان کی ہر فلم کسی نہ کسی تنازع میں ضرور گھِر جاتی ہے۔حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم’’ پدماوتی ‘‘کا پوسٹر جاری ہوا جس میں فلم کی ہیروئن دپیکا پڈوکون کو ’’رانی پدمنی ‘‘کے روپ میں دکھایا گیا ہے تاہم بھارتی شہری اس کردار کے لیے دپیکا پڈوکون کو منتخب کرنے پر ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ’’رانی پدمنی ‘‘کافی خوبصورت اور ان کی رنگت گوری تھی جبکہ دپیکا سانولی رنگت کی حامل ہیں لہذا وہ اس کردار کے لیے درست انتخاب نہیں۔یہی نہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی شہریوں نے دپیکا کو کاسٹ کرنے پر فلمسازوں پر خوب تنقید کی۔ ٹوئٹر پر ہونے والی تنقید میں لوگوں نے کہا کہ انہیں شک ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی تاریخ کو مسخ کر کے پیش کریں گے۔
ٹوئٹر پر بعض لوگوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ اس فلم کے لیے دپیکا کے بجائے گوری رنگت کی حامل کسی ہیروئن کو کاسٹ کیا جانا چاہیے تھا جیسا کہ کترینہ کیف یا ایشوریہ رائے۔واضح رہے کہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی اور اس میں دپیکا کے ساتھ رنویر سنگھ بھی نظر آئیں گے جو علاالدین خلجی کا کردار ادا کریں گے۔