’’ہم انڈیا سے ہی کوئی اداکارہ لینا چاہتے تھے لیکن صبا قمر۔۔۔‘‘ پاکستانی اداکارہ کی پہلی بھارتی فلم کے ڈائریکٹر نے صبا قمر کو کاسٹ کرنے میں چھپی اندر کی بات بتا دی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ماہرہ خان کے بعد پاکستان کی معروف اداکارہ صبر قمر بھی بھارت میں اپنی اداکاری کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں اور وہ انتہائی معروف اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم میں ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہے تاہم فلم کے ڈائریکٹر کی جانب سے اداکارہ کا انتخاب کیسے کیا گیا ؟اب انہوں نے خود ہی اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کر دیاہے۔
فلم کے دائریکٹر ساکیت چوہدری ،جنہوں نے ’پیار کے سائیڈ ایفکٹس ‘اور شادی کے سائیڈ ایفکٹس جیسی کامیڈی پر منحصر فلموں کے ذریعے شائقین کے دل جیت لیے اب وہ صبا قمر کے ساتھ فلم بنا رہے ہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ فلم ’ہندی میڈیم ‘کیلئے ڈرامہ سیریل ’مات‘ کی سٹار اداکارہ ہمارے لیے پہلی پسند نہیں تھیں ،جب ہم نے عرفان خان کو فلم کیلئے لے لیا تو پھر ہم نے ہیروئن کی تلاش شروع کر دی ،ہم نے فلم میں کام کرنے کیلئے صبا قمر کو حتمی آپشن نہیں رکھا تھابلکہ ہم نے دیگر اداکاروں کے بارے میں بھی غور کیالیکن یہاں پر کچھ مسائل پیش تھے ۔جب ہم نے سوچ بچار شروع کیا تو میں نے اسی دوران میں نے صبا قمر کو پاکستانی ڈرامہ سیریل میں دیکھا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا وہ صبا قمر ہی ہیں جو ایک پنجابی لڑکی کے رول میں پوری اتر سکتی ہیں ۔تاہم ہم نے صبا قمر کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس کردار کیلئے وہ بہترین آپشن تھیں ۔کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب پہلے سے بہتر تھے ۔
صبا قمر نے اپنے کردار کو بہترین انداز میں نبھانے کیلئے ہندی زبان کے تلفظ کو ٹھیک کرنے کیلئے کلاسز بھی لیں ،صبا قمر دہلی کی گلیوں میں گھومتی تھیں اور لوگوں کے روزمرہ کے معمول کے ساتھ ساتھ ان کے بولنے اور چلنے کے انداز کا بھی مشاہدہ کرتی تھیں ۔