روسی صدر پیوٹن کی بیٹی محبوب سمیت روپوش

روسی صدر پیوٹن کی بیٹی محبوب سمیت روپوش
روسی صدر پیوٹن کی بیٹی محبوب سمیت روپوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایمسٹرڈیم (نیوز ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی بیٹی اور اس کا محبوب نیدر لینڈ کے عوام کے غم و غصے سے خوف زدہ ہوکر اپنا عالی شان بنگلہ چھوڑ کر کہیں روپوش ہوگئے ہیں۔ یوکرین میں ملائیشین پرواز کی تباہی میں نیدر لینڈ کے 193 شہری ہلاک ہوئے اور روسی صدر کو اس حادثے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔ نیدر لینڈ کے عوام میں روسی صدر کے خلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی ماریہ پیوٹن اور اس کا محبوب جورٹ فاسن ان کے اپنے ملک میں پرتعیش زندگی گزاررہے ہیں تو اشتعال مزید بڑھ گیا اور عوام اور سیاستدانوں نے انہیں ملک سے نکالنے کا مطالبہ شروع کردیا۔ عوام نے ماریہ کے 20 لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 35 کروڑ پاکستانی روپے) کے بنگلے کے باہر احتجاج کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ماریہ اور اس کا محبوب کسی نامعلوم مقام پر روپوش ہوچکے ہیں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ روس واپس چلے گئے ہیں۔ وہ پچھلے سال ہیگ شہر کے پرسکون اور پوش علاقے میں رہائش کیلئے آئے تھے اور ان کے ہمسائے ان کی حقیقت معلوم ہونے پر پہلے ہی خائف تھے۔

مزید :

تفریح -