برطانوی عوام کو عریانیت پر اصرار، فحاشی چھوڑنے سے انکار

برطانوی عوام کو عریانیت پر اصرار، فحاشی چھوڑنے سے انکار
برطانوی عوام کو عریانیت پر اصرار، فحاشی چھوڑنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی عوام انٹرنیٹ پر فحش فلموں کے اس قدر دیوانے نکلے کہ حکومت کی طرف سے غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے بہت محنت سے تیار کیا گیا نظام 80فیصد لوگوں نے مسترد کر دیا اور فحش مواد دیکھنے پر اصرار جاری رکھا ۔
وزیرعظم ڈیوڈ کیمرون کی حکومت نے عوام کو غیر اخلاقی مواد سے بچانے کیلئے خصوصی فلٹر سسٹم کا نظام تیار کیا تھا جس کے تحت لوگ اپنی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو درخواست دے کر فحش مواد بند کروا سکتے تھے۔اس سروس کاجولائی2013میں آغاز ہونے سے لے کر اب تک صرف10فیصد صارفین نے اسے استعمال کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ 90فیصد جاہتے ہیں کہ انہیں فحش مواد بلا روک ٹوک دستیاب ہو۔انٹرنیٹ سروس کے قواعدوضوابط سے متعلق حکومتی ادارے آف کام کی رپوٹ میں بتایا گیا کہ ورجن میڈیا کے4فیصد BTکے5فیصد اور سکائی کے صرف8فیصد صارفین نے فحش مواد روکنے کی درخواست دی۔

مزید :

تفریح -