زمبابوے میں لنگور کا پیشاب خواتین میں مشہور ہونے لگا
ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے میں خواتین نے اپنے شوہروں کو اپنا وفادار بنانے کا ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہوا ہے ۔ان خواتین کا کہنا ہے کہ اگر لنگور کا پیشاب اپنے تمام جسم پر مل لیا جائے تو اس کے ذریعے خاتون کے جسم میں خاص کشش پیدا ہوجاتی ہے اور ان کا شوہر گھر سے باہر ہرگز نہیں جاتا ۔ اس بات کے پھیلنے کے بعد زمبابوے میں لنگور کے پیشاب کی مانگ میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ خواتین اس خاص قسم کے ”ٹانک “ کی تلاش میں نکل پڑی ہیں ۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کہا جا تا ہے کہ لنگور جب کسی جگہ پیشاب کرلے تو پھر اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اسی جگہ پیشاب کرے ۔لوگوں کا ماننا ہے کہ لنگور کی یہ عادت اسے باقی جانوروں سے ممتاز کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے مرد بھی صرف انہیں کے پاس رہیں گے ۔