ماضی کی معروف ماڈل نینسی ڈو بیٹی جنیفر آنسٹن کی قطع تعلقی کے دوران انتقال کر گئیں
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)جنیفر آنسٹن کی والدہ ماضی کی معروف ماڈل نینسی ڈو بیٹی کی قطع تعلقی کے دوران انتقال کر گئی ہیں۔ سکائی نیوز کے مطابق جنیفر آنسٹن کی والدہ نینسی ڈو79برس کی عمر میں دنیا سے کوچ کر گئی ہیں۔اداکارہ نے پیپل میگزین کو بیان دیتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ۔ جنیفر آنسٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ میرے بھائی ’جان ‘اور میں اعلان کرتی ہوں کہ ہماری والدہ نینسی ڈو انتقال کر گئی ہیں۔
’چکنی جوانی ‘بہت ہی کمال ہے ،یہ میرے مداحوں کےلئے اچھی عیدی ہو گی:متھیرا
واضح رہے کہ آنسٹن نے اپنی والدہ نینسی ڈو سے ان کی 1999میں لکھی گئی کتاب ”ماں اور بیٹی سے سہیلیوں تک: ایک یادداشت “ کے بعد ان سے بول چال بند کر دی تھی اورمکمل علیحدگی اختیار کر لی تھی حتیٰ کہ جنیفر آنسٹن نے 2000ءمیں بریڈ پٹ سے شادی میں بھی اپنی ماں کو مدعو نہیں کیا تھا ۔