مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر کی وقار ذکاءکے پروگرام میں شرکت، ڈانس کے سوال پر خاتون کا ایسا اقدام کہ ہرکوئی داد دینے پر مجبور ہوگیا

مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر کی وقار ذکاءکے پروگرام میں شرکت، ڈانس کے سوال پر خاتون ...
مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر کی وقار ذکاءکے پروگرام میں شرکت، ڈانس کے سوال پر خاتون کا ایسا اقدام کہ ہرکوئی داد دینے پر مجبور ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ان دنوں سوشل میڈیا پر متنازع اور شرمناک باتوں کی وجہ سے وقارذکاءکے پروگرام کے مختلف ویڈیو کلپس زیرگردش ہیں لیکن چترال سے پروگرام میں شرکت کے لیے آئی مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر اور سوشل ورکربی بی جان نے ’ منی بدنام ہوئی‘ گانے پر ناچنے سے انکار کردیا اور بغیر کوئی بحث کیے شو سے اٹھ کر ایک طرف چلی گئیں جس پر سوشل میڈیا کے صارفین نے اُنہیں خوب داد دی ۔
تفصیلات کے مطابق ایچ ٹی وی کے پروگرام میں چترال سے کراچی آنیوالی مسلم لیگ ن کی بی بی جان نے شرکت کی اور بتایاکہ وہ بہت سنجیدہ شخصیت کی مالک ہیں ، سنجید ہ بات کرتی ہیں لیکن دور درازہونے کی وجہ چترال بہت پیچھے رہ گیا، لوگ بے شک پڑھے لکھے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں بی بی جان کاکہناتھاکہ پشتومیں کوئی گانا نہیں آتا اور چترالی میں بھی نہیں گائیں گی لیکن وقار ذکاءکی ہدایت اور شو کی شرائط وضوابط کی وجہ سے مختصر سا گانا گنگنا دیا۔ وقار ذکاءنے بی بی جان کی چترال میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ دورسے آنا بہت اچھی بات ہے اور اس کیلئے وہ سیلوٹ کرتے ہیں ، آپ بہت اچھا کام کررہی ہیں جو خواتین کی بہت کم تعداد کررہی ہے لیکن شو کے اندر الگ شرائط ہیں ، اگرآپ سے کوئی بدتمیزی کی گئی تو چترال میں الگ طریقے سے ہی دیکھی جائے گی ۔
وقار ذکاءنے بی بی جان سے کہاکہ اگرآپ کو کہاجائے کہ چکنی چمبیلی پر ناچ کر دکھائیں ، کیا آپ نے گاناسن رکھاہے ؟ خاتون کے نفی میں جواب ملنے پر منی بدنام سے متعلق سوال داغ دیاگیا جس پر بی بی جان نے اثبات میں جواب دیا۔وقار ذکاءکاکہناتھاکہ اگرآپ کو اس گانے پر ناچنے کو کہاجائے تو کیا آپ کرسکیں گی ؟
خاتون نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ ’نہیں کرسکتی ‘ ۔ ڈانس کرنے سے متعلق پھر سوال پر خاتون نے پوچھا کہ ابھی ؟ ساتھ ہی نفی میں سرہلادیا جس کے بعد وقارذکاءنے چلے جانے کی بات کی تو دیگر امیدواروں کے رویئے کے برعکس خاتون خاموشی سے اٹھ کر ایک طرف چلی گئی لیکن شومیں جگہ بنانے کے لیے ناچنے کو ترجیح نہیں دی ۔


PMLN Chitral by dailypakistan

مزید :

تفریح -