سلمان خان کا چنکی پانڈے کی بیٹی کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کا فیصلہ ۔۔۔ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئیں تو دیکھنے والوں کو یقین ہی نہ آیا کہ یہ چنکی پانڈے کی بیٹی ہے، دیکھ کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سلمان خان کو بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والے نئے فنکاروں کا مسیحا سمجھا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے ہی سوناکشی سنہاء، آتھیا شیٹھی، سورج پنچولی، ارجن کپور اور کئی دوسرے اداکاروں کو انڈسٹری میں متعارف کرایا ہے اور اب وہ چنکی پانڈے کی بیٹی کو بھی متعارف کرانے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فحش فلموں میں کام کرنے والی اداکاراﺅں کی پہلی مرتبہ بغیر میک اپ کے تصاویر منظرعام پر آ گئیں۔۔۔ دیکھ کر ہر کوئی سیدھے راستے پر لگ جائے گا
معروف بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی انانیا پانڈے کی عمر 18 سال ہے اور وہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان کیساتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور جب ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئیں تو دیکھنے والوں کو یقین ہی نہ آیا کہ یہ چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عمران خان جب نوعمری میں تھے تو کیسے نظر آتے تھے۔۔۔؟ کپتان نے خود ہی اپنی تصویر اپ لوڈ کر دی، دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے
بھارتی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ”سلمان اور چنکی اچھے دوست ہیں اور لمبے عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ اس لئے سلمان خان نے ان کی بیٹی انانیا پانڈے کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ وہ بظاہر خود کو بہتر کر رہی ہیں۔ انانیا ایک جم ٹرینر کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور غذائی ماہر کی جانب سے بتائی گئی خوراک استعمال کر رہی ہیں، اور دونوں کا انتخاب بھی سلمان خان نے ہی کیا ہے۔“