’بھارت ہم سب کا ہے‘کوریو گرافر فرح خان بھی عامر خان کی بھر پور حمایت میں میدان میں آ گئیں
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار اے آ رحمان اور دیگر اہم شخصیات کے بعد فلمساز اور کوریو گرافر فرح خان بھی ’عدم برداشت ‘کے بیان پرعامر خان کی بھر پور حمایت میں میدان میں آ گئیں ہیں ۔ ممبئی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرح خان نے کہاکہ عامر خان کا عدم برداشت سے متعلق بیان بالکل واضح اور درست ہے ،ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف ایوارڈز کی واپسی احتجاج کا پرامن طریقہ ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ ملک ہم سب کا ہے ،نظریاتی اختلاف پر تشدد ہونے اور مظاہرے کرنے کی بجائے مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے چاہیے ۔یاد رہے کہ فرح خان ٹوئیٹر پر IStandWithAamirKhan #پر بھی عامر خان کے حق میں بھرپوربیان دے رہی ہیں۔