ماہرہ خان کی تصویروں سے پہلے کن کن پاکستانی اداکاراﺅں کی’ شرمناک‘ تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئیں؟ دیکھ کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

ماہرہ خان کی تصویروں سے پہلے کن کن پاکستانی اداکاراﺅں کی’ شرمناک‘ تصاویر ...
ماہرہ خان کی تصویروں سے پہلے کن کن پاکستانی اداکاراﺅں کی’ شرمناک‘ تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئیں؟ دیکھ کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی پاپارازی تصاویر کی وجہ سے خاصی تنقید کی زد میں ہیں لیکن ماضی میں بھی بعض پاکستانی اداکاراﺅں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوتی رہی ہیں لیکن جو رد عمل ماہرہ کی تصاویر پر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ ماضی میں کن کن پاکستانی اداکاراﺅں کی تصاویر یا ویڈیوز لیک ہوئیں ذیل میں ان کا مختصر احوال پیش خدمت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رنبیر کپور کے ساتھ تصویریں لیک ہونے کے بعد ماہرہ خان کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی
عروہ حسین
سوشل میڈیا پر خاصی ایکٹوعروہ حسین کی عیدا لاضحیٰ پر 2 فلمیں بیک وقت ریلیز ہوئی ہیں اور وہ اس وقت ٹی وی اور فلموں کے ہر پروڈیوسر کی اولین پسند بن چکی ہیں لیکن ماضی میں انہیں بھی اپنی تصاویر کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عروہ حسین کی انڈیا میں کھینچی گئی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھیں ۔ ان تصاویر میں عروہ حسین شراب کے نشے میں دھت محو رقص نظر آتی ہیں جبکہ ایک تصویر میں تو وہ ساتھی خاتون کے منہ کو بوتل لگا کر شراب انڈیلتی بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت میں پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کی شرمناک تصاویر منظر عام پر آ گئیں ،پاکستان میں ہنگامہ

اس خبر کو بھی پڑھیں: شدید تنقید کے بعد عروہ حسین اپنے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں


وینا ملک
سابق اداکارہ اور موجودہ اینکر پرسن وینا ملک نے بھی انڈیا میں جا کر خوب ’ جھنڈے گاڑے‘۔ ان کی ایک دفعہ توان کے منیجر نے ہی کچھ تصاویر اور ویڈیوز لیک کردی تھیں لیکن انہیں زیادہ توجہ اپنے برہنہ فوٹو شوٹس کی وجہ سے ملی، بالخصوص ان کا اپنے ہاتھ پر آئی ایس آئی کا ٹیٹو بنوا کر فوٹو شوٹ کرانا ان کیلئے کافی مہنگا ثابت ہوا اور انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وینا ملک کو ”راز دار“ نے ”اوپن“ کر دیا

اس خبر کو بھی پڑھیں : وینا ملک سے محبت ہے ،دھمکی برداشت نہیں:پرشانت

یہ بھی پڑھیں: لبا س مختصر ترین ، بے حیائی بدترین ،بھارتی اخبارنے وینا ملک کی توبہ کی”توبہ توبہ“ دکھادی

یہ لو ۔ ۔ ۔وینا ملک کی بے باکیاں اور چالاکیاں


ردا اسفہانی
ٹی وی ڈراموں کی نوجوان اداکارہ ردا اسفہانی بھی اپنی برہنہ ویڈیو کی وجہ سے کافی تنقید کی زد میں رہیں لیکن ان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا اور بالخصوص مین سٹریم میڈیا کی نظروں سے بچی رہیں ، اس وجہ سے ان پر تنقید تو کی گئی لیکن یہ معاملہ جلد ہی منظر نامے سے اوجھل ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ ردا اسفہانی کی برہنہ تصاویر آن لائن لیک ہوگئیں


صوفیہ احمد
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ٹی وی اداکارہ صوفیہ احمد کو اپنے مبینہ ’ خیر خواہ‘ سے ملنے کیلئے کراچی سے اسلام آباد کا سفر کافی مہنگا پڑا۔ انہوں نے اپنے آشنا کو کچھ شرمناک ویڈیوز بنا کر بھیجیں تو وہ ایم ایم ایس کی شکل میں لیک ہوگئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ صوفیہ احمد وہ اداکارہ ہیں جنہیں اپنی ویڈیوز لیک ہونے کے باعث سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ جس وقت ان کی ویڈیوز لیک ہوئیں اس وقت ان کے مختلف چینلز پر کچھ ڈرامے بھی چل رہے تھے لیکن ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں ڈراموں سے نکال باہر کیا گیا اور ایک طرح سے ان پر شوبز کے دروازے بند ہوگئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: یہ میری ویڈیو نہیں : صوفیہ احمد

اس خبر کو بھی پڑھیں: غیر اخلاقی وڈیو آنے پر صوفیہ احمدکی ”لاگے نہ جیا‘ ‘سے چھٹی


میرا جی
اپنے متنازعہ بیانات ، کمزور انگریزی کی وجہ سے اداکارہ میرا نے خوب شہرت حاصل کی لیکن ان کی بھی گاہے بگاہے کچھ ویڈیوز لیک ہوتی رہی ہیں۔ 2014 میں ان کی کیپٹن نوید کے ساتھ انتہائی لمحات کی شرمناک ویڈیو منظر عام پر آئی تو پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا لیکن میرا جی نے انتہائی ثابت قدمی سے اس ویڈیو کو جعلی قرار دے کر اس سے اظہار لا تعلقی کرلیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے سکینڈل میں بنگالی حسینہ نے بھی انٹری دیدی

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو کیس: اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

اس خبر کو بھی پڑھیں: اداکارہ میرا غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد روپوش ہو گئیں

مزید :

تفریح -