بالی ووڈ کا گانا ” آج پھر تم پہ پیار آیا ہے“ تو آپ نے سن رکھا ہوگا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مادھوری نے اس انتہائی فحش گانے میں اداکاری کیلئے کتنے کروڑ روپے وصول کیے؟ جواب بڑے بڑوں کے ہوش اڑا دے گا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سینئر اداکار ونود کھنہ جمعرات کو 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں لیکن اس فانی دنیا سے جاتے جاتے وہ بہت سی یادیں بھی چھوڑ گئے ہیں جن میں سے ایک ان کا 1988 میں بنی فلم دیاون میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلمایا گیا گانا ” آج پھر تم پہ پیار آیا ہے“ بھی شامل ہے، اس گانے میں دونوں ہی ایسے پرجوش نظر آئے کہ جس نے دیکھا اسی کے ہوش اڑ گئے۔ آج بھی بالی ووڈ میں اس گانے کے ریمکس تیار کیے جا رہے ہیں لیکن ونود کھنہ اور مادھوری نے اس گانے کو واقعی ’امر‘ کردیا۔
صبا ءقمر اپنی بالی ووڈ فلم کی تشہیر کیلئے جلد بھارت آئیں گی :بھارتی میڈیا
ونود کھنہ نے اپنے والد سے بغاوت کرتے ہوئے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ جرمنی جا کر نئی مشینوں کو انسٹال کرنے کے طریقے سیکھیں تاکہ اپنی فیکٹری میں نئی مشینری نصب کی جا سکے لیکن ونود کھنہ نے کالج مکمل ہونے کے بعد جرمنی جانے سے انکار کردیا اور فوری طور پر اپنی پہلی فلم ” من کا میت“ سائن کرلی جس پر ان کے والد سخت برہم ہوئے اور غصے میں اپنے بیٹے پر پستول بھی تان لی تھی۔ ونود کھنہ نے فلموں میں کام کرکے اپنی ضد تو پوری کرلی تاہم ان کے والد نے ان کی کوئی بھی فلم نہیں دیکھی ۔ کئی سال بعد ان کے والد کا دل پسیجا اور پہلی بار اپنے بیٹے کی فلم ” دیاون“ دیکھنے کیلئے چلے گئے لیکن انہیں یہ دیکھ کر سخت حیرت ہوئی کہ ان کا بیٹا فلم میں ایک لڑکی کے ساتھ بوس و کنار میں مصروف ہے۔ یہ سین دیکھ کر ونود کھنہ کے والد ایک بار پھر سخت برہم ہوئے۔
انتہاءپسند ی کیخلاف لب کشائی کرنے پر عامر خان کو غدار قراردینے والے انتہا ءپسند تنظیم کے رہنماءنے اب مسٹر پرفیکٹ کیلئے ایسا کام کردیا کہ جان کر آپ کی حیرت کو بھی بے حد حیرت ہوگی
دیاون فلم 1988 میں بنائی گئی تھی جس میں مرکزی کرداروں میں ونود کھنہ اور مادھوری ڈکشٹ نظر آئے جبکہ سپورٹنگ کاسٹ میں ادیتیا پنکچولی، فیروز خان، امریش پوری ، انوپم کھیر اور ارونا ایرانی جیسے بڑے نام شامل تھے۔ اس فلم کے ہدایتکار فیروز خان تھے۔ جب یہ فلم بنائی گئی تو اس وقت ہر طرف امیتابھ بچن کا طوطی بولتا تھا اور وہ ایک فلم کا معاوضہ ایک کروڑ روپے وصول کرتے تھے لیکن دیاون فلم میں گانے ” آج پھر تم پہ پیار آیا ہے“ میں مادھوری کو اداکاری کیلئے رضا مند کرنے کیلئے ڈائریکٹر فیروز خان کو بہت پاپڑ بیلنے پڑے اور اس وقت مادھوری ڈکشٹ کو اسی ایک گانے کی وجہ سے امیتابھ بچن کے برابر ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنا پڑا تھا۔ دیاون فلم میں اداکاری اور امیتابھ بچن کے برابر معاوضہ وصول کرنے کے بعد مادھوری کو بالی ووڈ کے حلقوں میں ” لیڈی امیتابھ“ کے نام سے پکارا جانے لگا تھا۔