کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کا شدت سے انتظار ہے : کرشمہ کپور
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ انہیں بھی اپنی بہن کرینہ اور سیف علی خان کی شادی کا شدت سے انتظار ہے جبکہ اب تو شادی کے انتظار میں صبر بھی اپنی انتہا کو پہنچ رہا ہے۔
کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ آج کل کرینہ کپور اپنی فلم ’ہیروئن‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں تاہم شادی کی حتمی تاریخ کا کرینہ کپور ہی بہتر بتا سکتی ہیں ۔ کرشمہ کپور نے بتایا کہ فلم ’ ہیروئن ‘ کر ینہ کپور کی بہترین فلموں میں سے ہوگی۔