رانی کی فلم ”مردانی“ پاکستان میں سنسر ہو گئی
ممبئی، لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ رانی مکھر جی کی فلم ”مردانی“ پاکستانی سینما گھروں پر پیش نہیں کی جائے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یش راج فلمز کی ”مردانی“ پر پاکستان فلم سنسر بورڈ نے متعدد بار سنسر خدشات ظاہر کئے جسکے بعد پروڈیوسز نے ملک میں فلم نہ دکھانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کے سمگلنگ اور جسم فروشی کے موضوع پر بنی یہ فلم بھارتی سنسر کی زد میں آئی جس کی وجہ کچھ اہم سین حذف ہوگئے۔ پاکستان فلم سنسر بورڈ نے فلم کو ”اے“ کیٹگری (صرف بالغان) دی ہے۔ فلم میں رانی ایک سخت پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دی ہیں جو ایک کم عمر لڑکی کی سمگلنگ سے متعلق کیس کی تحقیقات کے دوران خطرناک چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں۔