ایشوریا رائے رنبیر کپور کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر فلمبند کرانے کیلئے تیار

ایشوریا رائے رنبیر کپور کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر فلمبند کرانے کیلئے تیار
ایشوریا رائے رنبیر کپور کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر فلمبند کرانے کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آئی این پی)کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم ”اے دل ہے مشکل “ میں رنبیر کپور اگرچہ انوشکار شرما کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے تاہم فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق ایشوریا رائے بھی اداکار کے ساتھ شہوت انگیز مناظر میں نظر آئیں گی۔ زرائع کے مطابق کرن جوہر کی طرف سے ایشوریا رائے بچن کو فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق جذباتی اور بوس و کنار والے مناظر فلمبند کرانے کیلئے کہا گیا ہے۔ واضح رہے اداکارہ اس سے قبل اپنی فلم ”دھوم2“ میں ہریتک روشن کے ساتھ بوسے کے مناظر عکسبند کراچکی ہیں۔تاہم اداکارہ شادی کے بعد اس قسم کے مناظر عکسبند کرانے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ اداکارہ کے اس فیصلے کے پیش نظر کرن جوہر کی ”اے دل ہے مشکل “ میں ایشوریا رائے اور رنبیر کپور کو باقاعدہ کس کرتے نہیں دکھایا جائے گا بلکہ صرف اس منظر کا تاثر قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔یادرہے اے دل ہے مشکل میں ایشوریا رائے بچن،انوشکا شرما، رنبیر کپور اور فواد خان نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں-

مزید :

تفریح -