سلمان خان اور لولیا کی محبت حقیقت کا رنگ دھارنے لگی،ایک دوسرے سے بوس و کنار کی تصویر وائرل

سلمان خان اور لولیا کی محبت حقیقت کا رنگ دھارنے لگی،ایک دوسرے سے بوس و کنار ...
سلمان خان اور لولیا کی محبت حقیقت کا رنگ دھارنے لگی،ایک دوسرے سے بوس و کنار کی تصویر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان خان اور لولیا وینٹور کے درمیان مبینہ معاشقہ دن بہ دن دلچسپ ترصورت اختیارکرتا چلا جا رہا ہے۔آجکل یہ جوڑا چھٹیوں بیتانے کے لئے دبئی پہنچا ہوا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جہاں ایک طرف سلمان خان اور لولیا وینٹور کے درمیان مبینہ محبت کی خبریں زیر گردش ہیں وہیں جوڑے سے متعلق آج بہت بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ اس بار لگتا ہے کہ سلمان خان بغیر کچھ کہے لولیا کے ساتھ اپنے رشتے کو ’مبینہ ‘سے ’آفیشل ‘کرنے جا رہے ہیں۔آ ج علی الصبح سلمان خان اور لولیا کو ایک دوسرے کے ساتھ بوس و کنار کرتے ہوئے دبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے ، یہ تصویر ان کے کسی مداح نے کھینچی ہے ۔ سلمان خان اور لولیا کی بوس و کنار کرتے کی تصویر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہوتے ہی وائر ل ہو گئی ۔
کہاوت ہے کہ ایک تصویر ایک ہزار الفاظ کے برابر ہوتی ہے یعنی تصویر ساری کہانی بیان کردیتی ہے۔مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ایک طرف سلمان خان اور لولیا کی یہ تازہ تصاویر جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے وہیں سلمان اور لولیا کے مبینہ معاشقے کے بارے میں بڑے واضح اشارے ملے ہیں۔

مزید :

تفریح -