فلم انڈسٹری میں اب سینئر لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں،نور جیسی بچی جس کو اپنے ہاتھوں سے پالا وہ دھمکیاں دے رہی ہے:فلم ڈائریکٹر سنگیتا

فلم انڈسٹری میں اب سینئر لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں،نور جیسی بچی جس کو اپنے ...
فلم انڈسٹری میں اب سینئر لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں،نور جیسی بچی جس کو اپنے ہاتھوں سے پالا وہ دھمکیاں دے رہی ہے:فلم ڈائریکٹر سنگیتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( محمد بشیر احمد سے) فلم ڈائریکٹر سنگیتا نے کہا ہے انڈسٹری میں اب سینئر لوگوں کےلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔نور جیسی بچی جس کو اپنے ہاتھوں سے پالا وہ دھمکیاں دے رہی ہے۔ولی خان اور نور کی فلم میں کام کرنے کےلئے چار لاکھ طے پائے لیکن انہو ں نے دو لاکھ کا باؤنس چیک دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ نور کے خلاف کیس دائر کردیا ہے ۔16اگست کو عدالت نے اداکارہ نور کو طلب کر لیا ہے۔وہ لاہور پریس کلب میں اداکار اچھی خان،فیاض خان اور کامران چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کررہی تھیں۔فلم ڈائریکٹر سنگیتا کا مزید کہنا تھا میں جگر کی مریض ہوں گزشتہ کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج رہی ہوں وزیر اعلیٰ پنجاب اور حمزہ شہباز کی شکر گزار ہوں جہنوں نے مجھے دوران علاج 20لاکھ کا چیک بھجوایا ہے ۔اداکارہ نور کے ساتھ میرا پیسوں کا مسئلہ نہیں ہے یہاں بات جونیئر اور سینئر کی ہے جن بچوں کو ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے پالا آج وہی ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔نور کو میں انڈسٹری میں لے کر آنے والی ہوں اور اسی نور مجھے آنکھیں دیکھنا شروع کردی ہیں۔فلم ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا میں نے 45سال اپنی زندگی کے انڈسٹری کو دیے آج تک کسی کا حق نہیں رکھا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں خود فلم ڈائریکٹر ہوں میں نہیں چاہتی تھی کہ نور کی فلم کو ریلیز سے قبل ہو رکوا دو ں۔نور اور ولی خان نے میرے ساتھ زیادتی کی اب 16اگست کو عدالت میں جو فیصلہ ہو گا اس کو قبول کرنا ہو گا میں قانون کا احترام کرتی ہوں ۔نور اور ولی خان میرا عدالتی خرچہ بھی ادا کریں گئے۔

مزید :

تفریح -