رانی مکھر جی نے ایشوریہ اور کرینہ کے نقش قدم پر چلنے سے انکار کردیا
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ وہ اپنی خاندانی شناخت کو اہمیت دیتی ہے اور نام میں اپنے شوہر کا نام شامل نہیں کریں گی۔ رانی نے واضح کیا ہے کہ وہ کرینہ کپور اور ایشوریہ رائے کے نقش قدم پر نہیں چلیں گی اور شادی کے بعد بھی وہ خود کو رانی مکھر جی کہلانا ہی پسند کریں گی۔ یاد رہے کہ شادی کے بعد ایش، ایشوریہ رائے بچن اور کرینہ کرینہ کپور خان بن گئی ہیں تاہم رانی کا کہنا ہے کہ وہ اس پریکٹس سے پرہیز کریں گی اور شوہر آدتیہ چوپڑہ کا نام شامل نہیں کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے نام سے محبت ہے اور میں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کروں گی۔ میرے مداح مجھے رانی مکھر جی کے نام سے جانتے ہیں اور ہمیشہ اسی نام سے ہی یاد رکھیں گے۔ اپنی شادی خفیہ رکھنے کے بارے میں ایک سوال کے جوبا میں رانی نے کہا کہ یہ آدتیہ کی سوچ تھی۔