ملکہ ترنم نور جہاں کی نواسی نتاشہ خالد علی لاکھانی کی ہو گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکہ ترنم نور جہاں کی نواسی نتاشہ خالد پیاگھر سدھار گئی ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں دبئی میں علی لاکھانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
نتاشہ خالد اپنی شادی کی ہر تقریب میں منفرد نظر آئیں مگر نکاح والے دن تو وہ قیامت ڈھا رہی تھیں۔ نواسی نے اپنی نانی کو منفردخراج عقیدت پیش کیا اور انہوں نے نکاح والے دن اپنی نانی جیسا دکھنے کی کوشش کی۔ یہ بات انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکانٹ پر بھی شیئر کی۔