قتل میں پھنسانے کیلئے میرے گھر میں منصوبہ بنایا گیا: نوید

قتل میں پھنسانے کیلئے میرے گھر میں منصوبہ بنایا گیا: نوید
قتل میں پھنسانے کیلئے میرے گھر میں منصوبہ بنایا گیا: نوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ ہنی شہزادی کے شوہر نوید نے کہا ہے کہ میری بیوی اور میرے سالے نے میری دولت ہتھیانے کے لئے مجھ کو قتل کے کیس الزام میں گرفتار کروادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں میرا اس سارے وقوعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور مجھ کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔ اتنا عرصہ گزرجانے کے باوجود پولیس نے ابھی تک عدالت میں میرا چالان بھی پیش نہیں کیا جس سے ان کی بدنیتی واضح ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنی شہزادی کے ساتھ میں نے نکاح کیا تھا ان لوگوں نے پہلے ہی ایک جعلی نکاح نامہ تیار کرواکے اپنے پاس رکھا ہوا تھا جس میں 4 کروڑ حق مہر درج کیا گیا تھا اس نکاح ناکے کو رجسٹرڈ نہیں کروایا گیا تھا میں نے بعد میں پاسپورٹ بنانے کے لئے دیا تو اسلام آباد نادرہ آفس میں اپنا نکاح نامہ رجسٹرڈ کروایا جس میں حق مہر ایک لاکھ روپے درج کیا گیا۔ نوید نے کہا کہ ہنی شہزادی نے میرے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ میں سٹیج پر کام نہیں کروں گی مگر اس کے باوجود ٹکے ٹکے پر بکتی رہی۔ میں نے اس کے بھائی عاشق کا علاج کروایا جس پر میرے 90 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ ڈیفنس سے میں نے اس کو ایک کار بھی لے کر دی جو میرے بھائی کے نام پر جرسٹرڈ ہے۔ ہنی شہزادی کے شوہر نوید نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ بندی میرے گھر میں میری غیر موجودگی میں ہوئی بعض بدمعاش مجھ کو فون کرکے بھتہ مانگتے رہے میں نے ان کو بھتہ نہین دیاجس کے بعد مجھے پھنسانے کا پلان بنایا گیا یہ پلان میرے گھر میں میری غیر موجودگی میں ہوا، اس پلان میں ایک صحافی پرڈوڈیوسر ہنی شہزادی کے چند لوگ جاننے والے ایک سی آئی اے کا اعلیٰ آفیسر موجود تھے۔ نوید نے مزید بتایا کہ جب یہ وقوعہ پیش آیا تو میں گھر میں ہی نہیں تھا مجھ کو ہنی شہزادی کا فون آیا کہ بھابھی قتل ہوگئی ہے میں موقعہ پر آیا تو پولیس ابھی تک نہین آئی تھی بچے معمولی زخمی ہوئے جن کو میں ہسپتال لے گیا۔ پھر مجھ کو معلوم ہوا کہ گارڈ بھی ہلاک ہوگیا ہے تب گارڈ ہلاک نہیں ہوا تھا۔ ہنی شہزادی نے اپنے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا پھر تین دن بعد ایک صحافی میرے پاس آیا اور اس نے کچھ رقم کا مطالبہ کیا میرے انکار کرنے پر اس نے کہا کہ مجھ کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ پلان تمہارا تو نہیں ہے میں نے کہاکہ ایسا کچھ نہیں ہے پھر بعد میں مجھ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ نوید نے کہا کہ میرے خلاف ایک بہت بڑی سازش تیار کی گئی تھی جس میں مجھے قتل کرنے اور میری تمام پراپرٹی کو ہتھیانے کی منصوبہ بندی تھی جس میں یہ لوگ کامیاب نہیں ہوئے۔

مزید :

تفریح -