ریتک روشن کی طلاق میں ارجن رامپال کا کردار؟اداکار میڈیا پر برس پڑے

ریتک روشن کی طلاق میں ارجن رامپال کا کردار؟اداکار میڈیا پر برس پڑے
ریتک روشن کی طلاق میں ارجن رامپال کا کردار؟اداکار میڈیا پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتک روشن کی اپنی بیوی سوزینا سے تقریباًایک سال قبل علیحدگی ہو گئی اور اس کی وجہ ایک اور اداکار ارجن رامپال کو دیا گیا۔ ارجن جو کافی زیادہ روشن خاندان کے نزدیک ہیں کا کہنا ہے کہ ایسی تمام باتیں غلط ہیں اور ان کا اس طلاق سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں، تاہم بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ ارجن سوزینا کے کافی قریب ہیں جس کی وجہ سے ریتک کی شادی ٹوٹ گئی۔

سلمان اور شاہ رخ میں صلح، عامر خان کو ساری رات نیند نہ آئی ، جاننے کے لئے کلک کریں
اس بات پر ارجن نے بہت سختی سے پیش آتے ہوئے کہا کہ ریتک اور سوزینا مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور لوگ خواہ مخواہ افواہیں پھیلا رہے ہیں لیکن حال ہی میں ایک اہم انکشاف کیا گیا ہے۔ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ سوزینا اور ارجن کی بیوی مہر جیسیا کی دوستی ٹوٹ چکی ہے اور ان تعلقات کی خرابی کی وجہ ارجن اور سوزینا کی دوستی ہے۔گو کہ ارجن نے انہیں افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے لیکن افواہیں ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔

مزید :

تفریح -