بھارتی ماڈل عرشی خان گرفتاری کے بعد بحالی مرکز سے فرار ، پولیس نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا

بھارتی ماڈل عرشی خان گرفتاری کے بعد بحالی مرکز سے فرار ، پولیس نے ایک اور ...
بھارتی ماڈل عرشی خان گرفتاری کے بعد بحالی مرکز سے فرار ، پولیس نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ماڈل عرشی خان کو فحاشی کا کاروبار چلانے کے الزام پر گرفتار کیا گیا مگر وہ پولیس حراست سے فرا ر ہو گئی جس کے بعد ان پر فرار ہونے کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متنازع ماڈل عرشی خان کو دو روز قبل پونے کے فائیو سٹار ہوٹل میں جنسی کاروبار کرتے ہوئے گرفتار کر کے بحالی کے مرکز منتقل کیا گیا تھا جہاں سے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں اور اب پولیس نے ان پر حراست سے فرار ہونے کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک عرشی خان کو دورباہ گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔

بھارتی فورسز کی ہرپال اور چپراڑسیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، 5افراد زخمی

پولیس کے مطابق اداکارہ 2 دن قبل پونے پہنچی تھیں جہاں وہ فائیو سٹار ہوٹل سے جنسی کاروبار کرنے والے گروہ کو چلارہی تھی،یہ اطلاعات ملنے کے بعد پولیس نے عرشی خان کے ایک قریبی ساتھی کو گرفتار کیا جس کے اطلاع پر ماڈل کو فائیوسٹار ہوٹل سے حراست میں لیا تھا ۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ماڈل کو فحاشی کے کاروبار کیلئے اکسانے والے ایجنٹ کو پہلے گرفتار کیا گیا ۔ 24اکتوبر کو پونے پولیس کی کرائم برانچ کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایجنٹ کروشنا کفالے پونے کے ارورا ہوٹل میں فحاشی کا کاروبار چلا رہا ہے جس پر پولیس اہلکار اپنے آپ کو کسٹمر ظاہر کرتے ہوئے مخبری کیلئے ہوٹل گیا۔
پولیس کے مطابق کروشنا نے ایک اور ایجنٹ کو 16ہزار روپے دیے جو سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار کواسی ہوٹل کے کمرہ نمبر 301 میں لے گیا جہاں ماڈل موجود تھی ۔ جس کے بعد پولیس نے اس ماڈل کو اور دونوں ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق ماڈل کو گرفتار کر نے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث بحالی مرکز لیجا یا گیا جہاں اس نے کچھ دیر بعد سٹاف کے ساتھ بدتمیزی اور گالیاں دینا شروع کر دیں اور بعدمیں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ۔تاہم انکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ اداکارہ عرشی خان نے شاہد آفریدی کودورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے برہنہ احتجاج کرنے کی دھمکی دی تھی۔

مزید :

تفریح -