”کوئی بھی اس اداکارہ کو کام نہ دے “ وزارت ثقافت اور فائن آرٹس نے معروف ترین اداکارہ پر ایساشرمناک کام کرنے پر پابندی عائد کر دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

”کوئی بھی اس اداکارہ کو کام نہ دے “ وزارت ثقافت اور فائن آرٹس نے معروف ترین ...
”کوئی بھی اس اداکارہ کو کام نہ دے “ وزارت ثقافت اور فائن آرٹس نے معروف ترین اداکارہ پر ایساشرمناک کام کرنے پر پابندی عائد کر دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فنام پینہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )کمپوڈیا کی معروف ترین اور انتہائی خوبرو اداکار ہ ڈینی کوان پروزارت کلچر اور فائن آرٹس کی جانب سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کمپوڈیا کی وزارت کلچر اور فائن آرٹس کا کہناہے کہ 24سالہ اداکارہ کو انتہائی بے باک کپڑے پہننے سے منع کیا گیا لیکن انہوں نے احکامات کو ماننے سے انکار کر دیا جس کے باعث ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔گزشتہ سال اداکارہ ڈینی کوان کی انتہائی بے باک تصاویر میڈیا پر آنے کے بعد وزارت کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا ۔وزارت کا کہناہے کہ اداکارہ کو سزا ضابطہ اخلاق کے مطابق دی گئی ہے ،جس کے مطابق فنکاروں کو اپنا وقار اور قومی تشخص کو ذہن میں رکھتے ہوئے کپڑے پہننے چاہئیں ۔وزارت کی جانب سے متعلقہ کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ تمام کمپنیاں وزارت کے ساتھ تعاون کریں اور اداکارہ کو کسی قسم کا کام نہ دیا جائے ۔

مزید :

تفریح -