” اکثر لوگ ” بال صفا کریم“ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شرماتے ہیں لیکن مجھے اس بارے میں۔۔۔ “ماہرہ خان نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ہیئر ریموونگ کریم ” ویٹ“ کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسیڈر معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد اس برانڈ کی کمرشلز اور دیگر تقریبات میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بجائے ماہرہ خان نظر آیا کریں گی۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ ” بال صفا کریم“ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شرماتے ہیں لیکن مجھے اس بارے میں کوئی جھجھک نہیں ہے ، میں ” ویٹ “ کے ساتھ معاہدہ کرکے بہت خوش ہوں۔
شاہ رخ، عامر اور سلمان نے ونود کھنہ کی آخری رسومات میں شرکت کیوں نہیں کی ؟ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ گیا، پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا
ویٹ کریم کی پہلی ٹی وی کمرشل کی تقریب رونمائی میں مختلف لوگوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ” ویٹ کریم“ کی جانب سے کسی پاکستانی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہو۔ پہلے کترینہ کیف اس برانڈ کے ساتھ کام کر رہی تھیں لیکن میری بھی خواہش تھی کہ اس برانڈ کے ساتھ کام کروں کیونکہ ہمیں ایسی چیزوں کے ساتھ ایسوسی ایشن کرنی چاہیے جو روز مرہ استعمال میں آتی ہیں۔ اکثر لوگ ” بال صفا کریم“ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شرماتے ہیں لیکن مجھے اس بارے میں کوئی جھجھک نہیں ہے ، میں ” ویٹ “ کے ساتھ معاہدہ کرکے بہت خوش ہوں۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کامیابی کا ایک ہی فارمولہ ہے کہ ” کوئی فارمولہ نہیں“، آپ کو جو اچھا لگتا ہے وہ کریں لیکن اسے اچھے اور اپنے طریقے سے کریں اور کسی کی پیروی نہ کریں، آپ ضرور کامیاب ہو جائیں گے۔
”کوئی بھی اس اداکارہ کو کام نہ دے “ وزارت ثقافت اور فائن آرٹس نے معروف ترین اداکارہ پر ایساشرمناک کام کرنے پر پابندی عائد کر دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے
پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں تبدیلی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انڈسٹری بہت اچھے طریقے سے چل رہی ہیں اس میں صرف سکرپٹ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ہمیںاپنے ڈرامہ کا سکرپٹ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، یہ نہیں ہو سکتا کہ کسی ڈرامے میں آپ ایک کمزور عورت اور طاقتور مرد یا کمزور مرد اور طاقتور عورت کو ہی دکھاتے رہیں۔